حمزہ شہباز کہتے ہیں عمران خان کی پریس کانفرنس نے فلم مولاجٹ فلم کی یاد تازہ کر دی، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے خود کشی کرلوں گا، اب ڈالر مہنگا کر کے ایک ہی رات میں 900 ارب روپے کا قرضہ چڑھا دیا، مریم نواز جیل جاسکتی ہیں تو علیمہ خان کیخلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوسکتیں۔
مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف بطور احتجاج سڑک پر اسمبلی لگالی، مظاہرین اسمبلی کے بند دروازے کھلوانے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
نون لیگ کے احتجاج کے اعلان پر انتظامیہ نے اسمبلی کا داخلی راستہ ہی بند کردیا، مظاہرین نے رکاوٹیں عبور کیں اور دروازے تک پہنچ گئے۔
دروازہ نہ کھلا تو سڑک پر ہی احتجاجی اسمبلی لگالی، سابق اسپیکر رانا اقبال باری باری ارکان کو خطاب کی دعوت دیتے رہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس پر مولاجٹ یاد آگیا، پہلے کہا آئی ایم ایف جانے سے پہلے خودکشی کرلوں گا، اب ایک ہی رات میں 900 ارب کا قرضہ چڑھادیا۔
وہ بولے کہ علیمہ خان کی بھی آف شور کمپنی ہے، مریم نواز جیل جاسکتی ہیں تو ان کیخلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوسکتیں، ہم ڈٹ کر اپوزیشن کریں گے۔
پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کے بعد نون لیگ کے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کل پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر جمع ہوں گے


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں