They are 100% FREE.

اتوار، 21 اکتوبر، 2018

حکومت اگلے ہفتے بجلی کے نرخ بڑھا دے گی


           بجلی کے نرخ میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوگا،وفاقی وزیراطلاعات و نشریات


اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-21 اکتوبر 2018ء) : وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے اگلے ہفتے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک خبر منظر عام پر آئی کہ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ بجلی صارفین سے اس اضافے کے تحت تقریباً چار سو ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کیے جائیں گے۔بجلی کےنرخوں میں اضافہ سال17-2016ء اور18-2017 ء کے لیے تجویز کیا گیا ۔

تاہم 16 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ وزیر توانائی کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے فیصلہ آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔


اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے اگلے ہفتے بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نجی ٹی وی پر بات چیت کررہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ڈیزل اور پیڑول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا، 80 فیصد لوگوں کیلئے گیس کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ کیا، بڑے ہوٹلوں کو گیس پر سبسڈی کیوں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلیکے نرخ میں آئندہ ہفتے اضافہ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں