They are 100% FREE.

جمعہ، 12 اکتوبر، 2018

شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق بارے بھی دھماکے دار خبر مسلم لیگ (ن)بڑے جھٹکے سے لرز کر رہ گئی


لاہور: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ کردیے گئے ۔نجی ٹی وی پبلک ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب کی درخواست پر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ    کردیے گئے ۔ اور ان دونوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام نیب کی درخواست پر پیراگون سٹی سکیم میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے سلسلے میں کیا گیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نے نیب کی درخواست پر کارروائی کر تے ہو ئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے علاوہ چیئرمین پیراگون سٹی قیصرامین بٹ کاپاسپورٹ بھی بلاک کردیاہے۔یاد رہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل دونوں بھائیوں کوطلب کررکھاہے، نیب نےپاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ کودرخواست دی تھی،جس پر کارروائی کر تے ہو ئے ان کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں ،  پاسپورٹ اینڈامیگریشن ڈائریکٹوریٹ نےچیئرمین پیراگون سٹی قیصرامین بٹ، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے نا م ای سی ایل میں ڈال دیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں