They are 100% FREE.

منگل، 9 اکتوبر، 2018

پی ٹی آئی کے کھوکھلے نعروں سے عوام عاجز آچکے ، تبدیلی نے عوام کو بے حال کر دیا،ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے والا ہے ،مسلم لیگ ن ملکی ترقی کی ضا من جماعت ہے بیرسٹر عقیل ملک


مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعروں نے پی ٹی آئی کی اصلیت سے پردہ اٹھا دیا ہے،عوام کی جنگ ایوان میں بھی لڑوں گا اور ایوان عدل میں بھی ،پی ٹی آئی کی لولی پاپ کی سیاست دم توڑتی جارہی ہے، عوام باشعور ہیں کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے،خود ساختہ احتساب کر کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے کی سازش ہورہی ہے،کرپشن کی راگ الاپنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،شکست سے خائف وفاقی وزیر بیٹے کے لئے میدان میں نکلے ہوئے ہیں،مسلم لیگ ن متحد تھی ہے نواز شریف کے شیر ڈٹ کر میدان میں مقابلہ کریں گے ، پیپلز پارٹی ، فیصل اقبال گروپ ، جمعیت علماء پاکستان نورانی و دیگر سیاسی دھڑوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے قافلے میں شامل ہوکر یہودی ایجنڈوں کے خلاف علم جہاد بلند کیا ،

ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے دین پلازہ میں ملک عمران صدر دین پلازہ ، ندیم ملک ، شیخ احسن کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ، بیرسٹر عقیل ملک کی دین پلازہ میں آمد کے موقع پر انکا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے پر تپاک استقبال کیا گیا، بیرسٹر عقیل ملک نے دین پلازہ میں دو موبائلز کی دکانوں کا افتتاح کیا،کارنر میٹنگ سے کرنل (ر) کاظم رضا ، چوہدری ایوب ، پیپلز پارٹی کے امیدوار سید عشرت علی زیدی جنہوں نے پارٹی کی قیادت کی جانب سے حکم پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمائت کا اعلان کیا ، ملک عمران و دیگر نے خطاب کیا،

پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عقیل ملک کے حق میں دستبردار ہونے والے سید عشرت علی زیدی کا کہنا تھا کہ ملک جادو ٹونوں سے نہیں چلتے عمران خان نے کہا تھا کہ میں عوام کی چیخیں نکلواؤں کا جو وہ کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی آنکھیں کھول دی ہیں،انھوں نے پیپلز پارٹی کے جیالوں اور تیر کے متوالوں سے اپیل کی کہ اس حلقہ میں وہ شیر کے نشان پر مہر لگا کر ان لوگوں سے بی بی شہید کا بدلہ لیں،کارکنان وقت ضائع نہ کریں ،کل تک آصف زرداری کی گاڑی کے پائیدان پر کھڑے ہونے والے آج کسی منہ سے زرداری کے خلاف بات کرتے ہیں ، ان لوگوں نے بی بی بے وفائی کی مشرف سے بے وفائی کی ، چوہدری شجاعت سے بے وفائی کی اپنے مفادات کی خاطر بار بار پارٹیا ں بدلیں،عوام کا حافظہ اب اتنا بھی کمزور نہیں ضمنی انتخابات کے بعد سب سے بڑی تبدیلی پنجاب میں آئے گی ،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس کوئی ویژن نہیں یہ دو سال سے اوپر حکومت چلا ہی نہیں سکتے،اور نہ حکومت چندوں سے چلتی ہے،کارنر میٹنگ میں لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں