They are 100% FREE.

اتوار، 7 اکتوبر، 2018

پاکستان فیڈریشن کی ضامن جماعت صرف پی ٹی آئی ہے ، ن لیگ جی ٹی روڈ، پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی ، غلام سرور خان کا ٹیکسلا میں انتخابی جلسہ سے خطاب


وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ،ن لیگ سکڑ کر سینٹرل پنجاب اور جی ٹی روڈ کی جماعت بن چکی ہیں پاکستان کی فیڈڑیشن کی ضامن جماعت صرف پی ٹی آئی ہے،سب افوہیں دم توڑ گئیں نواز شریف سے ڈیل ، نیا این آر او کی باتیں غلط ثابت ہوئیں بڑے چور کے بعد ایک اور بڑا چور پابند سلاسل ہے،چوروں کی جاں بخشی کی باتیں گردش کر رہی تھیں،ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی اور بالخصوص وزیر اعظم عمران خان مک مکا کی پالیسی پر گامزن نہیں،

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں سید اسد علی نقوی ، سید عترت حسین شاہ ، سید وسیم شاہ ، سید سرفراز شاہ ، سید مظہر حسین شاہ کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ، انکا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی پینے کے صاف پانی پروجیکٹ 52 ارب خورد برد 29 ہزار ارب کی ، انکا کہنا تھا کہ احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،ایک ایک کر کے یہ سب جیل جائیں گے، بد دیانت اور بد کردار افراد کی زندگی بھی زلت آمیز اور موت بھی زلت آمیز ہوگی،میٹرو پروجیکٹ میں بھی کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے

 یہ لوگ احتساب سے بچ نہیں سکتے اگلا نمبر میٹرو پروجیکٹ کا ہے یہ ان میں بھی جیل یاترا کریں گے،میٹرو پروجیکٹ بنانے والی ترقی کی کمپنی البراق جس میں ان لوگوں کے شئیرز ہیں،کوڑا کرکٹ اٹھانے والی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا ٹھیکہ بھی اسی کمپنی کے پاس ہے،جس میں کروڑوں کی بجائے اربوں کے ٹھیکے دیئے گئے،2013 میں پاکستان سولہ ہزار ارب کا مقروض تھا ،2018 میں پاکستان 28 ارب کا مقروض ہے،اندرونی اور بیرونی قرضے بھی کئی گنا بڑھ چکے ہیں،2008 میں سٹیل مل 29 ارب منافع دے رہی تھی،آج سٹیل مل 470 ارب خسارے میں ہے،پی آئی اے چار سو ارب کی مقروض ہے،سوئی نادرن کو بھی گزشتہ پانچ سالوں میں ایک سو اٹھاون ارب روپے کامقروض کردیا گیا،ان لوگوں نے پاکستان کے تمام منافع بخش اداروں کو تباہ حال کیا اور اپنا بنک بنک بڑھایا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں