They are 100% FREE.

ہفتہ، 6 اکتوبر، 2018

حکومت نے 10دن میں ملکی معیشت ڈبو دی ، فضل الرحمٰن


جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 10 دنوں میں ملکی معیشت ڈبودی ہے۔
بہاول پور میں علما ء کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان میں عام آدمی کے حق پر 
شب خون مارا گیا، جب نتائج آتے ہیں تو تبدیل ہوجاتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ 10 دنوں میں ملکی معیشت ڈبو دی گئی، جعلی وزیراعظم بنے ہیں، جعلی اکثریت مسلط کی گئی۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے سیاسی، اقتصادی حوالے سے کنٹرول کررہے ہیں، جن اداروں کو چاپلوسی اور خیر خواہ کا نہیں پتہ وہ کیا ملک چلائیں گے،آج بھی غریب بھوکا اور محتاج ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں