They are 100% FREE.

منگل، 23 اکتوبر، 2018

غلام سرور ،فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج، پرانے پلانٹ آج بھی سستی بجلی فراہم کررہے ہیں ،شاہد خاقان عباسی


   اسلام آباد : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ غلام سروراورفوادچودھری نے ایل این جی میں گھپلے کاالزام لگایا ہے ان کو مناظرے کا چیلج کرتا ہوں ۔ غلط ثابت ہوا توجیل جانے کیلئے تیارہوں۔ایل این جی نہ ہوتی توفرنس آئل سے مہنگی بجلی پیداہوتی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : چین 2020 تک مصنوعی چاند بنائے گا

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ الزامات اورحقیقت میں فرق ہوناچاہیے۔کہاگیاایل این جی کی وجہ سے معیشت دباو¿ کاشکارہے۔ہم سے پہلے حکومتوں نے ایل این جی منصوبہ لگانے کی 5کوششیں کیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی نہ لاتے توتوانائی مسائل حل نہ ہوتے ۔ایک ڈالرسے بھی کم ایم ایم بی یوکامعاہدہ کیا۔تھرکول پاورپروجیکٹ زیرتکمیل ہے ۔انھوں نے کہا کہ جتناعرصہ وزیراعظم رہااپنے ہرفیصلے کوقبول کرتاہوں۔ اپنے فیصلوں سے متعلق ہرفورم پربات کرنے کوتیارہوں۔ جوالزامات لگائے گئے ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں