They are 100% FREE.

پیر، 22 اکتوبر، 2018

چینی کی فی کلوقیمت میں ایک دم اتنا اضافہ ہو گیا کہ سن کر عوام کے چیخیں نکل جائیں گی


لاہور : وزیراعظم عمران خان اس وقت اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان میں جاری معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کی پریشانیوں میں روز بہ روز اضافہ ہی ہوتا چلاجارہا ہے اور اب چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چینی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 51 روپے ہو گئی ہے ، ہول سیل کی قیمت میں اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں فی کلو کی قیمت 55 روپے سے بڑھ کر 57 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث عوام پہلے ہی ڈرے ہوئے تھے جبکہ ڈالر کی پرواز ابھی جاری ہے ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے ہیں اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کا بیٹرا اٹھا لیاہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں