They are 100% FREE.

پیر، 15 اکتوبر، 2018

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی سے بجلی پیدا کرنے والے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے


ہری پور۔ ( 15 اکتوبر2018ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 68 فٹ تک کم ہو گئی ہے، پانی کی کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ بند ہو گئے ہیں، 7 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی ڈیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1482.34 فٹ پر آ گئی ہے، ڈیممیں پانی کی آمد 33 ہزار 100 کیوسک ہو گئی ہے جبکہ پانی کا اخراج 35 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔ ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے 10 پیداواری یونٹ نے پیداوار بند کر دی ہے، 7 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جن سی730 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں