They are 100% FREE.

پیر، 15 اکتوبر، 2018

ضمنی انتخاب، (ن) لیگ نے کل کتنے ووٹ لئے اور تحریک انصاف نے کتنے؟ جان کر وزیراعظم عمران خان کو پسینے آ جائیں گے کیونکہ۔۔۔


Photo : Samaa TV
لاہور : گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں جن کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ (ن) نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کلین سویپ کیا ہے جبکہ کئی حلقوں میں پی ٹی آئی نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔
مختلف حلقوں میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو کتنے ووٹ پڑے؟ اس بارے تو غیر حتمی و غیر سرکاری اعداد و شمار سامنے آ چکے ہیں مگر پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کو ان انتخابات میں کل کتنے ووٹ ملے؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ جان کر وزیراعظم عمران خان کی پریشانی کی حد نہ رہے گی۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق 14 اکتوبر کو ملک کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کل 4 لاکھ 75 ہزار 602 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہی جبکہ تحریک انصاف 4 لاکھ 59 ہزار 438 ووٹ لے کر دوسرے اور مسلم لیگ (ق) 1 لاکھ 59 ہزار 718 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں