They are 100% FREE.

بدھ، 17 اکتوبر، 2018

محمد عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، جان کر آپ بھی دل کھول کر داد دیں گے


ابوظہبی : نوجوان فاسٹ باﺅلر محمد عباس 10 ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی باﺅلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کیخلاف ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ میچ میں حاصل کی۔
محمد عباس کے کیرئیر کا یہ 10واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد ان کی 10 ٹیسٹ میچوں میں کل وکٹوں کی تعداد 54 ہو گئی۔ ماہرین کرکٹ بھی محمد عباس کی عمدہ کارکردگی کی داد دینے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ ابوظہبی میں جاری میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنا کر آسٹریلیا کیخلاف 281 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں