They are 100% FREE.

بدھ، 17 اکتوبر، 2018

آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ


ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے اسکور 282 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 
پاکستان کو دوسری اننگ کے آغاز سے قبل ہی آسٹریلیا پر 137 رنز کی سبقت حاصل ہے
آسٹریلیا نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر  20 رنز سے کیا تو آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ اور شان مارش وکٹ پر موجود تھے۔
اس موقع پر دونوں بیٹسمینوں نے ٹیم کا مجموعہ 43 تک پہنچایا تو شان مارش 3 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ہیڈ بیٹنگ کے لیے آئے مگر وہ بھی 14 رنز بنا کر عباس کا شکار بنے۔
عباس کے جانب سے 4 وکٹیں لینے کے بعد پانچویں وکٹ یاسر شاہ کے حصے میں آئی، انہوں نے ایم آر مارش کو 13 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیجا۔
اس کے بعد بلال آصف کی جانب سے وکٹ لینے کی باری آئی، انہوں نے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کی اہم وکٹ 39 کے انفرادی اسکور پر حاصل کی۔
آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ ٹم پین کی تھی جو بلال آصف کے ہی حصے میں آئی۔ جبکہ رن آوٹ کی شکل میں  پاکستان کو 8 ریں وکٹ ملی۔
جب آسٹریلیا کا اسکور 132 رنز پر پہنچا تو بلال آصف نے نیتن لائن کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، آسٹریلیا کی 10 ویں آخری وکٹ  یاسر شاہ کے حصے میں آئی۔
یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگ 145  رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو 137 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔
کرکٹ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں