They are 100% FREE.

ہفتہ، 20 اکتوبر، 2018

ایران کا پاکستان پر خوفناک حملہ


ایرانی حدود سے پاکستانی سرحدی علاقے پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے


کوئٹہ (تازہ ترین۔ 19 اکتوبر2018ء) ایران کا پاکستان پر خوفناک حملہ، ایرانی حدود سے پاکستانی سرحدی علاقے تالاپ میں متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تفتان ایرانی حدود سے پاکستانی سرحدی علاقے تالاپ میں متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ جمعہ کی شب کو پیش آیا۔

تفتان میں ایرانی حدود سے فائر کئے گئے مارٹر گولے میدانی علاقے میں گرے مارٹر گولہ لگنے سے متعدد مویشی ہلاک ہوگئے اور بڑے پیمانے پر دیگر مالی نقصان بھی ہوا۔

سرحد پار گولہ باری سے پاکستانی سرحدی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایرانی علاقے سے گولہ باری کا نوٹس لیا جائے۔ جبکہ تفتان ایرانی حدود سے ہونے والی گولہ باری کے بعد متعدد لوگ نکل مکانی کرگئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں