صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو برطرف کر دیا۔وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق آج صبح سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کے حوالے سے فیصلہ دے دیا تھا،سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش
کی تھی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدرمملکت کو بھجوا ئی تھی۔تازہ ترین خبر کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔وزارت قانون نے جسٹس شوکت صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
یاد رہے جسٹس شوکت صدیقی نے جولائی کے آخری ہفتے میں راولپنڈی بار سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ اور اداروں کو الزامات عائد کیے تھے۔ جس پرجسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں میں انکوائری کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔جسٹس شوکت نے اپنی متنازع تقریر میں اداروں پرججوں پر من مانے فیصلوں کیلئے دباؤ ڈالنے اورمن پسند ججز کی مختلف کیسز میں نامزدگی کیلئے بھی دباؤ ڈالنے کے الزامات عائد کیے تھے۔انہوں نے کہا کہ مختلف کیسز میں من پسند ججز کی تقرری کیلئے چیف جسٹس پر بھی دباؤ ڈالا جاتا ہے۔جس پرچیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں