They are 100% FREE.

جمعہ، 19 اکتوبر، 2018

چین 2020 تک مصنوعی چاند بنائے گا




چین کے ایک شہر نے اگلے دو سال میں ایسا مصنوعی چاند بنانے کا اعلان کیا ہے جو راتوں میں چاند کی طرح دھیمی روشنی فراہم کرے گا۔

چین کے جنوب مغربی شہر چینگ دو کی انتظامیہ نے سائنس فکشن جیسی فلموں کی طرح ایک اعلان کرکے دنیا کو حیران کردیا ہے جس کے تحت وہ مصنوعی چاند یا چمکنے والا سیٹلائٹ بنائے گی۔

مقامی اخبار کے مطابق سیٹلائٹ عام چاند کے مقابلے میں 8 گنا زائد روشنی خارج کرے گا جس کے بعد سڑکوں کی روشنیوں کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
چینی سائنسدانوں نے سولر پینل جیسے آئینوں پر خاص قسم کی کوٹنگ کی ہے جو سورج کی روشنی کو انتہائی درجے تک منعکس کرکے چینگ دو شہر کی جانب بھیجے گی۔
یہ سیٹلائٹ چین کے قریب رہتے ہوئے مدار میں گردش کرے گا اور خود چین کی سرزمین سے بھی آسمان پر دمکتا دکھائی دے گا ۔
چینگ دو شہر کے لوگ اس سیٹلائٹ کے منتظر ہیں جس سے شہر میں سیاحوں کی آمد بھی شروع ہوسکے گی۔ لیکن کچھ ڈاکٹروں نے کہا ہےکہ رات کے وقت سیٹلائٹ سے مسلسل روشنی شہریوں کی قدرتی جسمانی گھڑی اور معمولات کو متاثر کرسکتی ہے۔ اس طرح ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں