They are 100% FREE.

ہفتہ، 20 اکتوبر، 2018

تحریک انصاف کے ہارے ہوئے دو حلقوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی چونکا دینے والے نتائج آگئے


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پر دوبارہ گنتی کے بعد نتائج کا اعلان ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی تین اور پی پی 27پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج کااعلان کردیا گیا ہے۔

 پی پی تین پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ناصر محمود کی جیت کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ پی پی 27پر مسلم لیگ (ن) کے افتخار   
احمد کی جیت برقرار رہی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں حلقوں میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ہزار سے کم ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے حلقوں میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں