They are 100% FREE.

بدھ، 17 اکتوبر، 2018

پاکستان کے 282 رنز کا دلچسپ پہلو



کرکٹ کے کھیل میں اعدادو شمار کو بڑی اہمیت حاصل ہے،کہیں کھلاڑیوں کے انفرادی رنز ، وکٹوں کی تعداد اور کہیں ٹیم کےکم یا بڑے اسکورز ریکارڈ بک کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
بعض اعداد وشمار ایسے بھی ہوتے ہیں جو ریکارڈ بک میں تو جگہ نہیں بناپاتے لیکن اپنے دلچسپ پہلو کے باعث شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز ضرور بن جاتے ہیں۔

ایسے ہی دلچسپ اعداد وشمار ابوظبی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ کے دوران سامنے آئے، 57 رنز پر پاکستان کی پانچ وکٹیں گرنے کے بعد سرفراز احمد اور فخرزمان نے ٹیم کو مشکل سے نکالا اور ٹیم کا مجموعی اسکور 282 تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
دونوں بیٹسمینوں نے 94، 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اگر دونوں کے انفرادی اسکورز کو 282 میں سے نکال دیا جائے تو باقی ٹیم کا اسکور بھی 94 رنز ہی بنتا ہے۔ یعنی 94 + 94 + 94 = 282

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا۔محمد حفیظ4رنز بنا کر مچل سٹارک کا نشانہ بن گئے ،اظہر علی اور فخر زمان

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں