گزشتہ آٹھ ماہ میں کمپنیز کی بندش اور ملازمت نہ ہونے کے باعث تقریباً 50 ہزار
پاکستانی ملازمین سعودی عرب چھوڑ کر وطن واپس آئے۔
سعودی عرب میں پاکستان ملازمین نوکری اور تنخواہوں کے بغیر پھنسے ہوئے تھے جن کی پاکستانی مشن کی جانب سے مدد کی گئی ۔
وزارت برائے سمندر پار پاکستانی نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان مشن نے سعودی وزارت کارجہ ہو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ وہاں پھنسے پاکستانیوں کی تفصیلات فراہم کریں جن کے جواب کا انتظار ہے ۔
وزارت نے بتایا کہ سعودیہ میں پھنسے 10,356 پاکستانی ملازمین میں سے 6،187 ملازمین کی مدد کی گئی ہے جبکہ 3،520 ملازمین کو سعودیہ میں دوسری کمپنیز میں تبادلہ کردیا گیا ، بقایا 649 ملازمین کو لیبر کورٹ کے تحت ان کے بقایاجات اور واپسی کے راہ ہموار کرنے کی مدد کی جارہی ہے ۔
پاکستان مشن نے 6،187 ملازمین کو وطن واپسی کیلئے مفت ٹکٹ فراہم کریئے ہیں جبکہ 3520ملازمین کیلئے نئی نوکریاں کا بندوبست کردیا گیا ہے جنہیں وہاں کے اقامہ فیس بھرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
پاکستان مشن کا کیس سعودی اوگر کے ساتھ چل رہا ہے جنہیں پاکستانی ملازمین کے 127.73 ملین سعودی ریال کی ادائیگی کرنی ہےانہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنایا جائے اور ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں