مسلم لیگ(ن) کے راہنما حاجی نصیرالدین نے کہا ہے کہ ہم نے آپ کو ایک تعلیم یافتہ نوجوان اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار امیدوار دیا ہے جو نہ صرف آپکے مسائل حل کرائے گا بلکہ آپکے قانونی و دیگر امور میں بھی معاون ثابت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے راجہ سعید آف کرموال کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے موقع پر کیا،
یہ بھی ضرور پڑھیں :عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی معافیاں! چیف جسٹس نے قبضہ گروپ کیخلاف انتہائی سخت حکم جاری کردیا
اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان سفیر خان، ممبر میونسپل کمیٹی ملک پرویز اختر ٹھکیدار،عابد قریشی، میر خورشید، ملک حق نواز،حاجی مسکین، ملک قاسم،ملک احمر، استاب محبوب، ملک مستقیم، راجہ اسحاق اور ملک مسکین سمیت دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،
راجہ سعید اور انکے دوست احباب نہ صرف مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا بلکہ انکی کامیابی کے لئے تمام امور برؤئے کار لانے کے لئے بھرپورانتخابی مہم چلانے کا بھی عہد کیا، حاجی نصیرالدین نے کہا کہ انشااللہ بیرسٹر عقیل ملک اس حلقہ کے عوام کی بھرپور خدمت جاری رکھے گا،راجہ سعید آف کرموال نے تمام دوست احباب کا کریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں