They are 100% FREE.

اتوار، 28 اکتوبر، 2018

پاکستانی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گئی، پاکستان نے ملائیشیا کو سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-1 گولز سے ہرایا



مسقط ۔ (:  پاکستانی ٹیم ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 3-1 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستانی ٹیم نے 3 گولز کر کے میدان مار لیا۔
ہفتے کو اومان میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے گرین شرٹس کا ساتھ دیا اور اس نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آئوٹ پر 1 کے مقابلے میں 3 گولز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،


 میچ کے دوسرے ہی منٹس میں ملائیشین کھلاڑی فیضل ساری نے فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 4 منٹس بعد ہی پاکستانی کھلاڑی محمد عرفان جونیئر نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، 6 منٹس بعد پاکستان کے علیم بلال نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ٹیم کو 2-1 گولز کی برتری دلا دی، تین منٹس بعد پاکستان کے ابومحمود نے شاندار فیلڈ گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر کے ملائیشیا پر دبائو بڑھا دیا، 20ویں منٹس میں پاکستان کے علیم بلال نے دوسرا گول کر کے مقابلہ 4-1 گولز کر دیا اور گرین شرٹس کی یہ برتری پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف میں ملائیشیا کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے 43ویں، 44ویں اور 56ویں منٹس میں گولز کر کے مقابلہ 4-4 گولز سے برابر کر دیا، اسطرح مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 4-4 گولز سے برابری پر ختم ہوا، پنالٹی شوٹ آئوٹ پر پاکستان نے ملائیشیا کو 3-1 گولز سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

۔دوسری جانب بھارت نے جاپان کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکر ا آج ہو گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل آج رات 10 بجکر 10 منٹ پر کھیلا جائے گا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں