They are 100% FREE.

جمعہ، 31 جنوری، 2020

ٹڈی دل کی روک تھام نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر

Image result for ‫ٹڈی‬‎
وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے روک تھام کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیرِ اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے ٹڈی دل کے تدارک کو نیشنل ایمرجنسی ڈکلیئر کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے یہ فیصلہ وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔
فردوس اعوان نے یہ بھی کہا کہ اجلاس میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان بھی منظور کیا گیا ہے جبکہ وفاق کی سطح پر اقدامات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے چیئرمین، سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ہوں گے جبکہ چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) فوکل پرسن تعینات کیے گئے ہیں۔

”عمران خان 22 سا ل کی جدوجہد کے بعد حکومت میں آئے مگر ناکام رہے اور ۔۔“چوہدری نثار نے خاموشی توڑ دی ، بول پڑے


0:00/0:00
Skip in 5
0:00/0:00
Skip in 5
چکری :سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خاموشی توڑتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد برسراقتدار آئے مگر ناکام رہے ، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے آبائی گاوں چکری حلقہ این اے 59 میں سابق یو سی چیئرمینوں، کونسلروں اور حامیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرف سے مجھے عہدوں کی آفر ہوتی رہتی ہے، آئندہ چھ ماہ پاکستانی عوام کے لئے اور مشکل ہیں میں صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا رہا ہوں نہ ہی حکومت کا حصہ بن رہاہوں، جب بھی فیصلہ کیا ضمیر اور خمیر کے مطابق کرونگا، میرے بارے میں خبریں بے بنیاد ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں کہ میں پنجاب اسمبلی کا حصہ بننے لگا ہوں، عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد بر سراقتدار آئے مگر ناکام رہے، ملک چلانا کوئی آسان کام نہیں۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیاہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔

حکومت کو اہم کامیابی مل گئی ،پاکستان نے کرونا وائرس کی تشخیص کی قابلیت حاصل کرلی

حکومت کو اہم کامیابی مل گئی ،پاکستان نے کرونا وائرس کی تشخیص کی قابلیت حاصل کرلی
کراچی:  جاپان نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک ہزار نمونوں کی کٹس پاکستان بھجوا دیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے لیب ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر محمد سلیمان نے بتایا کہ جاپانی حکومت کی جانب سے بھجوائی گئیں کٹس جمعے کی صبح موصول ہوجائیںگی۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کے علاوہ امریکا کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کی جانب سے بھی کیمیکلز پاکستان کو مہیا کیے جارہے ہیں جو کہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جرمنی، چین اور ہانگ کانگ سے ان کیمیکلز کی خریداری کے لیے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ مقامی طور پر کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے۔ڈاکٹر محمد سلیمان کے مطابق اِس وقت قومی ادارہ برائے صحت تقریباً تمام وائرسز کی تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن چونکہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے، اس لیے اس کی تشخیص میں استعمال ہونے والے پرائمرز یا کیمیکلز پاکستان میں تیار نہیں ہورہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعے کے روز قومی ادارہ برائے صحت کو پرائمرز ملنے کے بعد پورے ملک سے مشتبہ نمونے ان کے پاس پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

سعودی عرب کا روشن خیالی کی جانب ایک اور قدم ....سعودی عرب میں خواتین کو تلاش کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت بھی مل گئی

سعودی عرب کا روشن خیالی کی جانب ایک اور قدم
ریاض: سعودی عرب میں اگرچہ گزشتہ چند سال سے خواتین کو جہاں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے وہیں انہیں مرد سرپرست کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت بھی حاصل ہے۔سعودی عرب میں اب جہاں خواتین ڈرائیونگ کرنے کے لیے آزاد ہیں، وہیں وہ اب غیر محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کر سکتی ہیں، علاوہ ازیں انہیں سیاست میں بھی حصہ لینے کی اجازت حاصل ہے۔
اب سعودی عرب کی خواتین جہاں عام جگہوں پر مردوں کے ساتھ نوکری کرتی دکھائی دیتی ہیں وہیں وہ کھیل کے میدان میں دکھائی دیتی ہیں۔اور اب سعودی حکومت نے خواتین کو پہلی بار تاش کے پتوں کے ہونے والے مقابلوں میں شرکت کی اجازت بھی دے دی۔سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق پہلی بار ہر سال منعقد ہونے والے تاش کے پتوں کے مقابلے میں خواتین کو شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
سعودی عرب میں ہر سال تاش کے پتوں کی ٹورنامنٹ منعقد ہوتی ہے جس میں ملک بھر سے عمر رسیدہ افراد سمیت نوجوان افراد بھی شریک ہوتے ہیں اور اپنی مہارتیں دکھاتے ہیں۔اس بار بھی آنئدہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں تاش کے پتوں کی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جس میں پہلی بار خواتین کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی عرب میں عام طور پر خواتین تاش کے پتوں کے ساتھ کھیلتی دکھائی دیتی رہی ہیں تاہم انہیں پہلے گھروں یا خواتین کی محفل میں تاش کھیلنے کی اجازت دی تھی۔سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق تاش کے پتوں کی چیمپیئن کا ا?غاز 6 فروری سے ہوگا جو 15 فروری تک جاری رہے گی اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ میں خواتین بھی شریک ہوں گی۔

جمعرات، 30 جنوری، 2020

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا

دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی ..
نیویارک : دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی صاحبزادی نے معروف مسلمان شخص سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا، 23 سالہ جینیفر گیٹس مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیال نصر سے شادی کریں گی، دونوں نے باقاعدہ منگنی بھی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی بڑی صاحبزادی نے ایک مسلمان نوجوان سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے جینیفر گیٹس نے باقاعدہ اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا:

23 سالہ جینیفر گیٹس نے مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نیال نصر سے باقاعدہ منگنی بھی کر لی ہے۔ نیال نصر نے جینیفر کو شادی کی پیش کش کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ جینیفر گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ نیال نصر سے شادی کیلئے ایک نہیں لاکھوں مرتبہ ہاں کہتی ہیں۔ وہ نیال نصر کے ساتھ محبت بھری اور خواشگوار زندگی گزارنے کیلئے بے تاب ہیں۔



خالد محمود بٹ صدر اور سید شمشیر حیدر جنرل سیکرٹری پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن منتخب ..


موٹروے پر بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگ گئی،11 افراد جاں بحق

موٹروے پر بھیرہ کے قریب وین میں آگ لگ گئی،11 افراد جاں بحق
بھیرہ : بھیرہ کے قریب وین کو پیش آنے والے خوفناک حادثے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آج بھیرہ کے قریب موٹروے پر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے،اس حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔بعض ریسکیو ذرائع کے مطابق وین فیصل آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
موٹروے پر بھیرہ کے قریب اس کا ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث وین سائن بوڑد سے ٹکرا گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد وین کا سلنڈر پھٹ گیا جو گاڑی میں آگ لگنے کا باعث بنا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 مرد جب کہ دو خواتین شامل ہیں۔جب کہ 6 مرد اور پانچ خواتین زخمی ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےو الے 8 افراد کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر بھیرہ منتقل کیا گیا جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔زخمی افراد میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین میں کل 18 افراد سوار تھے،وین اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدار نے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

برطانوی صحافی کا چیلنج قبول ،شہبازشریف نے لندن کی عدالت میں مقدمہ دائرکر دیا

شہبازشریف کا برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ ..
اسلام آباد :  مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے لندن ہائیکورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ،اخبار کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا، ڈیلی میل نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے،خبر سے میری کردارکشی کی گئی۔انہوں نے آج یہاں لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے، میں نے خبار سے رجوع کیا۔
لیکن مجھے مناسب جواب نہیں دیا گیا جس پر میں نے لندن ہائیکورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ میرے وکلاء نے گزشتہ روز مقدمہ دائر کردیا ہے۔عدالت میں اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کا ہوجائے گا۔
لندن کی عدالت میں آپ کی سیاسی موت ہوجائے گی۔ میں ماؤں بہنوں ، نوجوانوں سے مخاطب ہوں کہ اگر میرے خلاف کرپشن تھی تو کیا میرے خلاف برطانوی اخبار میں اسٹوری چھپوائی جاتی؟پھر نیب میرے خلاف مقدمہ درج کرتی۔
جبکہ ڈیفیڈ کے حوالے سے مجھے تونیب کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ آپ کو چاہیے تھا ،عمران خان میرے خلاف یہ کیس کرتے، گندے نالے اور آشیانہ کا کیس نہ کرتے۔ آپ نے یہاں اسٹوری لگوا کے میری کردارکشی کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ویسے ڈلیور نہیں کرسکی جیسے ن لیگ نے کیا ہے۔ اس لیے عمران خان الزامات ، دروغ گوئی اور جھوٹ بول رہے ہیں، ٹرانسپرنسی رپورٹ کے بعد عمران خان نیازی کے ساتھیوں کا یہ حال ہے کہ چور مچائے شور والا ہے۔
عمران خان عوام کی خدمت نہیں کررہے، برطانیہ نے تعلیم وصحت کے شعبوں میں پاکستان کی مدد کی، کیا اس طرح کی خبریں چھپوا کربین الاقوامی اداروں کو یہ کہا جارہا ہے کہ پاکستان کی مدد نہ کریں؟انہوں نے کہا کہ میں شہزاد اکبر کے بارے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ،شہزاداکبر نے من وعن عمران نیازی کی ہدایت پر عمل کیا۔میں نے آج تمام سوالات کے جوابات دے دیے۔مجھے گرانے کی کوشش میں پاکستان کو بدنام کیا گیا۔

برطانیہ جمعہ کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا

برطانیہ جمعے کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا
برطانیہ جمعے کو یورپی یونین سے الگ ہو جائے گا، یورپی یونین نے بریگزٹ ڈیل کی توثیق کر دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کو یورپ سے نکالنے کی ڈیل کے حق میں 621 اور مخالفت میں 49 ووٹ آئے۔
رواں ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا یورپی یونین سے اخراج کا بل دارالعوام سے منظور کرلیا گیا تھا، دارالعوام میں بریگزٹ بل پر رائے شماری میں 330 اراکین نے بل کے حق میں اور 231 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ جس کے بعد برطانیہ 31 جنوری تک یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا اس سے نکل جانے کے حوالے سے جون 2017 میں ریفرنڈم ہوا تھا، جس میں بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد جب کہ مخالفت میں 48 فیصد ووٹ پڑے تھے۔ ریفرنڈم کے ان نتائج پر اس وقت کے بریگزٹ کے مخالف وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق,5 زخمی

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق,5 زخمی
باجوڑ:  قبائلی ضلع باجوڑ میں شدید بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے،ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے فوری طور پر ایسا کام کردیا کہ ہر کوئی حکومت کے فوری ایکشن پر دنگ رہ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق  بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا  یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختوانخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان قلاؤ میں پیش آیا جہاں تیز اور مسلسل بارش کے بعد گھر کی چھت گرگئی، جس وقت حادثہ پیش آیا گھر کے تمام بچے سردی سے بچنے کے لیے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔میتیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال خار لائے گئے جہاں والدین صدمے سے نڈھال ہیں، زخمی ہونے والے 5 بچوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہےجبکہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔افسوسناک واقعہ نے پورے شہر کی فضا سوگوار کر دی ہے ۔ دوسری طرف باجوڑ اورگردونواح میں مسلسل بارش کے باعث تحصیل نواگئی میں بھی کمرے کی چھت گرگئی جس سے خاتون زخمی ہوگئی۔
مکان کی چھت گرنے کے افسوس ناک واقعہ کے فوری اطلاع ملنےپر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود، اسسٹنٹ کمشنر نواگئی حبیب اللہ وزیر کے ہمراہ متاثرہ خاندان  کے گھر پہنچ گئے  اور بعد ازاں ہسپتال میں زخمی بچوں کی عیادت بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود نے جاں بحق  ہونے والے بچوں کےوالدین کو 21 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا جبکہ گھر والوں کے لئے عارضی  طور پر رہائش  کے لئےسامان بھی فراہم کیا ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کا کہنا تھا کہ زخمیوں کا علاج سول ہسپتال میں جاری ہے ،حکومت کی جانب سے زخمیوں کو بھی معاوضہ دیا جائے گا  جبکہ متاثرہ خاندان  کوحکومت مکان کی تعمیر کے لئے بھی امداد دےگی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ فیملی کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے ۔a

بدھ، 29 جنوری، 2020

سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ میں وزیر ریلوے کا دعوی جھوٹا ثابت آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ کی وجہ سے لگی..انکوائری رپورٹ

سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ میں وزیر ریلوے کا دعوی جھوٹا ثابت
کراچی: سانحہ تیزگام کی انکوائری رپورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا دعوی جھوٹا ثابت کر دیا۔ 30اکتوبر کو ہونے والا حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں،شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹواور سابق وفاقی انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کی جانب سے تیزگام حادثے کی انکوائری رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا کہ 30اکتوبر کو ہونے والا حادثہ گیس سلنڈر پھٹنے سے نہیں بلکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا،ٹرین میں آگ کچن پورشن میں الیکٹریکل کیٹل کی ناقص وائرنگ کی وجہ سے لگی،12نمبر بوگی میں الیکٹرک سپلائی بوگی نمبر 11سے غیر قانونی طریقے سے لی گئی تھی اور تار میں ناقص جوڑ اور ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ شارٹ سرکٹ ہونے سے دروازے کے پاس پڑے مسافروں کے سامان میں آگ لگی اور وائرنگ متاثر ہونے سے پوری بوگی میں شدید دھواں بڑھ گیا،آگ نے بوگی نمبر12 کی تمام وائرنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،بوگی میں مسافروں کے سامان کے ساتھ گیس سلنڈر بھی موجود تھا،ٹرین میں آگ بجھانے والی آلات کی کمی کے باعث موقع پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انکوائری رپورٹ میں ڈپٹی ڈی ایس، کمرشل آفیسر، ایس ایچ او، ڈائننگ کار کے ٹھیکیدار، ویٹرز،ہیڈ کانسٹیبل، ریزرویشن اسٹاف کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ذمہ داروں میں ڈائننگ کار کے منیجر محمد آصف، ویٹر عبدالستار، افتخار احمد،ہیڈکانسٹیبل علی جان،محمد نسیم، کانسٹیبل محمد ارشد، جہانگیر حسین، ریزرویشن اسٹاف عامر حسین شامل ہیں اس کے علاوہ ڈپٹی ڈی ایس کراچی جمشید عالم، ڈویژنل کمرشل آفیسر جنید اسلم، ریزرویشن کلرک محمد ندیم،ایس ایچ او حیدر آباد طارق علی لغاری، ایس ایچ او خانپور امداد علی پر بھی حادثے کی ذمہ دار ی عائد کی گئی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں بتائے گئے ذمہ داروں کو پہلے ہی عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے جبکہ سیکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی نے انکوائری رپورٹ کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ 30اکتوبر2019 کو کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 76 مسافر جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

نوازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ایک مرتبہ پھر سے ن لیگ میں شامل کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئیں ہیں ۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف منانے کی کافی کوشش کی لیکن سابق وزیراعظم چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لینے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے نواز شریف اور چودھری نثار کے مشترکہ دوست بدگمانیاں دور کرنے میں سرگرم تھے اور انہوں نے نواز شریف کو پیغام پہنچایا کہ چودھری نثار نے نہ تو نئی پارٹی بنائی اور نہ ہی وہ کسی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جبکہ چودھری نثار کی واپسی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی۔
چودھری نثار کے قریبی ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے کبھی ذاتی طور پر ن لیگ میں واپس آنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا، اس حوالے سے جب رانا ثنااللہ سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا چودھری نثار کی شمولیت کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ چوہدری نثار نے عام انتخابات سے قبل ن لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جس کے باعث وہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے کھڑے ہوئے لیکن انہیں قومی اسمبلی کے حلقے میں شکست کا سامنا رہا جبکہ صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر وہ کامیاب ہوئے تاہم اس کا حلف بھی تاحال انہوں نے نہیں لیاہے ۔

جہانگیر ترین کی شوگر ملز میں 3 ماہ میں مجموعی منافع میں 170 فیصد اضافہ ہوا

جہانگیر ترین کے کاروبار میں بے شمار اضافہ
اسلام آباد  : جہانگیر ترین کے کاروبار میں بے شمار اضافہ، پاکستان کے سینئر رہنما کی شوگر ملز میں 3 ماہ میں مجموعی منافع میں 170 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سفید چینی کے سب سے بڑے صنعت کار جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز لمیٹڈ نے 31 دسمبر 2019 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے لئے اپنے مالی نتائج کا اعلان کیا ۔
کمپنی نے ایک روپے میں ٹیکس کے بعد منافع دیا۔ ایک سو اڑتیس عشاریہ ملین روپے کے نقصان کے مقابلے میں گذشتہ سال اسی عرصے میں 353 ملین ریکارڈ کیا گیا۔ آمدنی میں 61.45 فیصد اضافے سے پہلی سہ ماہی کے دوران 13.19 بلین روپے کے مقابلے میں گذشتہ سال اسی عرصہ میں 8.17 ارب ریکارڈ ہوئے تھے۔ چینی ،گڑ اور چینی کے ذخیرے کی اوسط قیمت میں اضافے کی وجہ سے فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔
آمدنی کی لاگت میں 54 فیصد اضافہ ہوا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر خسروبختیار کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دے دی تھی۔ ڈیڑھ سال قبل نیب ملتان کو خسروبختیار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ خسرو بختیار کو جلد نیب آفس میں طلب کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 2004 کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اثاثوں میں اچانک اضافہ ہوا۔
اُس وقت خسرو بختیار کے پاس صرف 5 ہزار 702 کنال زرعی اراضی تھی، جبکہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد وفاقی وزیر کے خاندان کے پاس 5 پاور جنریشن سیکٹر کمپنیز، 4 شوگر ملز، 4 کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنیز ہیں۔نیب کو ان تمام جائیدادوں میں خسرو بختیار کے بےنامی حصہ دار ہونے کا خدشہ ہے۔ نیب انہی معاملات کی تحقیقات کرے گی کہ خسرو بختیار کے اثاثوں اور جائیداد میں اچانک اتنا اضافہ کیسے ہوگیا؟ معلوم ہوا تھا کہ وفاقی وزیر کے بھائی صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔
خسروبختیار کے خلاف تحقیقات کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ کے سولہ جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔ دوسری جانب نیب نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبے کی تزئین وآرائش میں مبینہ کرپشن اسکینڈل میں مصطفیٰ کمال کو شامل تفتیش کرلیا، مصطفیٰ کمال کی کمپنی کو میٹرو منصوبے کی تزئین و آرائش کا ٹھیکا دیا گیا تھا۔ احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بتایا گیا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے مئوقف اختیار کیا کہ نیب نے میرے بھائی احسن اقبال کو جھوٹے کیس میں گرفتار کررکھا ہے۔

منگل، 28 جنوری، 2020

’شیخ صاحب آپ کا ادارہ سب سے نااہل ہے اس کو درست کریں, آپ کا سارا کچا چٹھا سامنے ہے: سپریم کورٹ میں سرزنش


جیسی ریلوے چل رہی ہے، میرے خیال میں آپ ریلوے بند کر دیں،آگ لگنے سے 70افراد جاں بحق ہوئے، آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا، چیف جسٹس گلزاراحمد کے سخت ریمارکس

سپریم کورٹ نے ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا بزنس پلان طلب کیا ہے اور کہا ہے کہ بزنس پلان سے انحراف پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
 منگل کو عدالت نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین دو ہفتوں میں خالی کرانے کا حکم بھی دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زمین جن لوگوں سے واگزار کرائی جائے ان کی آبادکاری بھی کی جائے۔
سرکلر ریلوے آپریشن کرنے کیلئے حکومت سندھ کو تعاون کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔
منگل کو مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے کہا کہ ’منسٹر صاحب بتائیں آپ کیا کر رہے ہیں، آپ کا سارا کچا چٹھا ہمارے سامنے ہے۔‘
چیف جسٹس نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ ریلوے کی ہمیں ضرورت نہیں بند کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس انتظامیہ سے ریلوے نہیں چلنے والی۔ ’ٹرین میں آگ لگنے سے 70 بند جل گئے، آپ نے کیا کارروائی کی۔‘
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے جواب دیا کہ 29  ذمہ داروں کو ریلوے سے نکال دیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 29  چھوٹے افسران ہوں گے بڑے لوگوں کی باری کب آئے  گی۔  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ بڑے لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔  
 چیف جسٹس نے کہا کہ نظر تو نہیں آ رہا، آپ بھی تو بڑے ہیں، آپ کو بھی تو استعفی دے دینا چاہیے تھا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نہ انجن ہیں نہ ٹریک، ریلوے کی زمینوں پر لوٹ مار مچی ہے،کراچی سے خیبر تک ریلوے کی زمین لوگوں کو دے دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے کسی کو ریلوے کی زمین نہیں دی اور وہ اٹھارہ گھنٹے تک کام کرتے ہیں۔ ’معیار پر پورا نہ اترا تو استعفی دے دوں گا، اڑتیس کنال زمین عدالتی حکم پر واگزار ہوئی۔‘
چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کے ریلوے ٹریک کا جاپان اور چین کے ساتھ موازانہ کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹریک کا واحد حل ایم ایل ون ہے۔ 1860 کلومیٹر کا نیا ٹریک ایم ایل ون منصوبے کے تحت بنے گا، پلاننگ کمیشن نے ابھی تک ٹینڈر نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم ایم ایل ون کون سی جادوگری ہے۔‘ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’شیخ صاحب آپ کا ادارہ سب سے نااہل ہے اس کو درست کریں، آپ سنئیر وزیر ہیں، آپ کی وزارت سب سے ٹھیک چلنی چاہیے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں