They are 100% FREE.

اتوار، 12 جنوری، 2020

ہوشیار ! پنجاب میں کئی نجی تعلیمی کالجز اور یونیورسٹیاں غیر قانونی قرار

پنجاب میں کئی نجی تعلیمی کالجز اور یونیورسٹیاں غیر قانونی قرار
لاہور : پنجاب میں کئی نجی تعلیمی کالجز اور یونیورسٹیاں غیر قانون قرار، پبنجاب حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ ایسی یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلہ نہ لیا جائے،حکومت کی جانب سے ان پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ نیشل کالج آف بزنس ایڈمینسٹریشن اینڈ اکنامکس کے بہاولپور،گجرات، سیالکوٹ اور رحیم یارخان میں قائم سب کیمپسز بھی سی زد میں آتے ہیں۔
سپیریئر کالج کے سرگودھا، فیصل آباد، خان پور اور بہاولپور میں قائم سب کیمپسز کو بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور کے گجرات، اسلام آباد اور پاکپتن میں موجود کیمپسز بھی غیر قانونی ہیں۔ قرشی یونیورسٹی کے لاہور میں کینال روڈ اور فیروز پور والے کمیپسز بھی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے غیر قانونی قرار دے دیے ہیں۔
ہجویری یونیورسٹی کا شیخوپورہ اور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا سیالکوٹ میں سب کیمپس بھی غیر قانونی ہے ۔
پنجاب گروپ آف کالجز کے پروجیکٹ یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سرگودھا اور بہاولپور سب کیمپسس بھی غیر قانونی قرار پائے ہیں۔ اب حکومت کی جانب سے یہ کہا جا رہا ہے کہ ان کیمپسس میں داخلہ نہ لیا جائے تا کہ طالبہ اور طالبات کو پریشانی نہ ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں