They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 جون، 2019

معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے ؟ بحریہ ٹاﺅن کے مالک نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے ؟ بحریہ ٹاﺅن کے مالک نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی
لاہور : بحریہ ٹاﺅن کے بانی و چیئرمین ملک ریاض حسین کا کہ معیشت ٹھیک کرنے کیلئے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے تعمیرات کے شعبے کو ترقی دینا ہوگی، اگر ادارے ٹھیک کرنے ہیں تو انہیں کاروباری لوگوں کے حوالے کردیا جائے کیونکہ باقی دنیا میں بھی اسی طریقے سے ترقی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ حکومت نے ایک ہی بار اکانومی کو ڈاکیومنٹ کرنے کی کوشش کی اداروں کی جانب سے لوگوں کو خوفزدہ کیا گیا، کرپشن کے خاتمے کیلئے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کردیں۔ 

انہوں نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کیلئے لوگوں کو روزگار فراہم کریں ، کنسٹرکشن کا شعبہ وہ ہے جو فوری طور پر لوگوں کو روزگار فراہم کرسکتا ہے۔ دبئی ، ملائیشیا، امریکہ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کے ذریعے ترقی ہوئی۔ باقی انڈسٹری کیلئے پیسہ اور وقت چاہیے لیکن اس انڈسٹری میں فوری آﺅٹ پٹ آنا شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا لائی جائے جس سے ہر آدمی بے خوف ہو کر کام کرے۔ اوورسیز پاکستانی کا مفاد یہ ہے کہ اس کا کوئی پلاٹ یا گھر ہو اس نے پان کی دکان نہیں بنانی لیکن اس سے آپ نے گھر بھی چھین لیا ہے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں کو  سکولز اور ہسپتالوں سمیت مختلف ادارے دیں وہ آپ کو ٹھیک کردیں گے ، ہم نئے تجربے کیوں کر رہے ہیں، وہ تجربے کیوں نہیں کر رہے جو پہلے سے دنیا میں ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں بھی ایک کاروباری شخص نے حکومت کو 5500 کلومیٹر ریلوے لائن بچھا کر دی تھی۔

جمعرات، 27 جون، 2019

صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والا آصف گجراتی چور نکلا،ملزم گرفتار


گوجوانوالہ میں صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑنے والا چور نکلا، سی آئی اے نے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔
پی پی اکتیس گجرات سے پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والا آصف گجراتی چور نکلا ۔
الیکشن مہم میں حلقے کے عوام کو سہانے مستقبل کے خواب دکھاکر ووٹ مانگنے والا رات کی تاریکی میں ساتھی سے مل کر واردات کرتا تھا ۔
سی آئی اے نے آصف گجراتی کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے دو لاکھ اسی ہزار روپے 
موٹرسائیکلیں اور درجنوں چابیاں برآمد کرلیں ۔
ڈی ایس پی عمران عباس کے مطابق ملزمان چوری کی موٹرسائیکلیں پشاور لے جاکر سستے داموں فروخت کردیتے تھے، سی آئی اے نے ملزم کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کردی ۔
ملزم کا کہنا تھا کہ میرا نام مہر محمد آصف ہے میں پی پی 31 گجرات سے، الیکشن لڑتا ہوں، مجھ سے غلطی ہوگئی ہے، میرے ساتھ، والے نے موٹرسائیکل چوری کی میں ساتھ کھڑا تھا اور آئیندہ ایسا نہیں ہوگا۔
آصف گجراتی نے 2018 کےعام انتخابات میں 64 ووٹ حاصل کیے تھے ۔


حکومت عوام کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ، آئینی ماہر علی احمد کرد کا دعویٰ


 آئینی ماہر علی احمد کرد نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کی مارکیٹ میں پیسے کی گردش نہیں ہے جب پیسے کی گردش نہ ہو گی تو ملک کدھر جائے گا؟ اوپر سے ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ 
لوگوں کے گھروں میں روٹی نہیں ہے ، بچے بھوک سے بلکتے ہیں، پریشانی بہت چھوٹی چیز ہے ، اس وقت پاکستان کے لوگ ایک دکھ بھر ی زندگی گزار رہے ہیں ، دال اور آلو کے علاوہ لوگوں کی زندگیوں میں کوئی آئٹم ہے ہی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بیروزگار ہو تو گھر کا سارا نظام چوپٹ ہوجاتاہے ، پاکستان میں لاکھوں لوگ بیروزگار ہیں ، یہ ملک کہاں پر جارہاہے ؟ رمضان میں جو قیمتیں تھیں ، وہی قیمتیں بھی اس وقت بھی ہیں، لیموں دوسو روپے کلو بک رہاہے ، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ میں پیسے کی گردش نہیں ہے جب پیسے کی گردش نہ ہو گی تو ملک کدھر جائے گا؟ اوپر سے ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

بدھ، 26 جون، 2019

حکومت نے عوام پر مہنگائی ’ بم‘ گرا دیا، شہریوں کو کہیں کا نہ چھوڑا..گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اور بجلی کی قیمت 10پیسے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔

اسلام آباد : حکومت نے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کے بعد اب آنے والے سردیوں میں پاکستانیوں کو گیس کے ہیٹر سے بھی محروم کرنے کی تیاری کر لی ہے کیونکہ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں 190 فیصد اور دیگر صارفین کیلئے 31 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔کابینہ کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا تاہم دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کا کہناہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں بھی شامل ہے ۔
نجی ٹی وی جی این این نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ حکومت نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کے پانچ سلیبز مقرر کر دیئے ہیں ،گیس کے 50 یونٹ استعمال کرنے پر 157 روپے ، 100 یونٹ استعمال کرنے پر 647 روپے ، 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے ماہانہ بل میں 1704 روپے اضافہ کر دیا گیاہے ۔اس کے علاوہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بل میں 4 ہزاور 406 روپے اضافہ کر دیا گیاہے ۔ تاہم 400 یونٹ گیس کے استعمال پر 865 روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے جبکہ 400 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ۔ 400 یونٹ سے زیادہ گیس استعمال پر ماہانہ بل میں 6 ہزاور 39 روپے کمی کی گئی ہے 

علی گڑھ میں کچوری بیچنے والے کی سالانہ آمدن 60لاکھ سے 1کروڑ روپے تک ہونے کا انکشاف

علی گڑھ میں کچوری بیچنے والے کی سالانہ آمدن 60لاکھ سے 1کروڑ روپے تک ہونے ..

مخالف کی درخواست پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بھیس بدل کر دوکان پر روزانہ کی بِکری نوٹ کی اور حساب لگایا کہ مکیش سالانہ 60لاکھ روپے کما رہا ہے، ٹیکس کا نوٹس بھیج دیا گیا

علی گڑھ:  ’مکیش کچوری‘ کے نام سے یہ دوکان علی گڑھ میں سیما سینما کے قریب واقعہ ہے۔ مکیش کچوری نامی یہ دوکان لذیذ کچوریوں کے لیے پورے علاقے میں مشہور ہے۔ مکیش پورا دن اپنی دوکان پر سموسے اور کچوریاں بیچتا ہے۔ گزشتہ دنوں مکیش کے کسی مخالف کچوری والے نے اس کے خلاف بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں درخواست دی کہ مکیش اپنی دوکان سے بہت زیادہ پیسہ کپا رہا ہے لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتا جس پر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بھیس بدل کر دوکان پر روزانہ کی بِکری نوٹ کی اور حساب لگایا کہ مکیش سالانہ 60لاکھ روپے سے 1کروڑ روپے کما رہا ہے جس کے بعد اسے ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک کو زور دار جھٹکا لگ گیا


اسلام آباد: سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک مشکل میں پڑ گئی ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی جس پرسائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا ہے وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاو¿نٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی جانب سے نازیبا الفاظ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے ایف ا?ئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دائر درخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاو¿نٹ سے ہٹائے جائیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں

منگل، 25 جون، 2019

پاکستان میں رواں برس مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان

پاکستان میں رواں برس مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان

اگلے ماہ 20 جولائی سے 20 اگست تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور بارشوں کے باعث سیلاب کی پیش گوئی کر دی گئی

لاہور: پاکستان میں رواں برس مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان، اگلے ماہ 20 جولائی سے 20 اگست تک لاہورسمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور بارشوں کے باعث سیلاب کی پیش گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں خاص کر صوبہ پنجاب میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور صوبے کے بیشتر شہروں میں 3 روز کے دوران موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ پری مون بارشوں کے سلسلے کے آغاز کے باعث جون کے ماہ میں گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں برس پاکستان میں مون سون بارشوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے 20 اگست تک کے عرصے کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید بارشوں اور ان بارشوں کے باعث سیلاب کی پیش گوئی کر دی ہے۔
ماہرین موسمیات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں پری مون سون بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ پری مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 20 جولائی تک جاری رہے گا اور صوبائی داراحکومت سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ہلکی بارشیں ہوں گی۔ ان بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 20 جولائی کے بعد سے بارشوں کے سلسلے میں شدت آنے کا امکان ہے۔
20 جولائی سے 20 اگست تک بارشوں کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ 20 جولائی سے 20 اگست تک بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت لاہورکے شہری علاقہ میں شدید سیلاب آئے گا۔ رپورٹ میں لاہور کے متعلقہ اداروں کو تلقین کی گئی ہے کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات شروع کر دیے جائیں۔ رپورٹ میں لاہور کے شہری علاقہ میں مکانوں سمیت اندرون شہر میں واقعہ خستہ مکانوں کو انتہائی خطر ناک قرار دیتے ہوئے ان مکانوں میں مقیم رہائشیوں کو فوری طور پر نکالنے کی تلقین کی گئی ہے۔
اس رپورٹ اور حالیہ بارشوں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبائی انتظامیہ اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے، نکاسی آب کیلئے متحرک انداز میں کام کیا جائے اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں پڑنا چاہیئے اور ٹریفک حکام اس ضمن میں خود فیلڈ میں موجود رہیںاور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔

پیر، 24 جون، 2019

ٹیکسلا انجینئرنگ یونیورسٹی/طلبہ نے امتحانات کا بائیکاٹ کر دیا


ٹیکسلا یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کا احتجاج جاری
یونیورسٹی کے گیٹ اور راستے بند کر دئیے
امتحانات کا بائیکاٹ، مطالبات منظور ہونے تک کلاسس نہیں ہونگی،
 طلبہ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کہ
1. یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کیا جائے اور طلبہ کو تحفظ فراہم کیا جائے، 
2. تعلیم کا معیار بہتر کیا جائے اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں
3.ایک ماہ میں دو طالبعلم جان سے چلے گئے مگر حکمرانوں کے جوں نہ رینگی
فیس ادا کرتے ہیں، اچھی تعلیم حاصل کرنا ہمارا حق ہے گذشتہ ہفتے جانبحق ہونے والی گرلز ہوسٹل کی طالبہ ثانیہ تنویر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ہلاکت کی وجوہات بتائی جائیں، یونیورسٹی کی چھت سے گر زخمی ہونے والے طالبعلم احمد صدیقی کو فری میڈیکل دیا جائے اور حقائق بتائے جائیں

وزیراعظم کی انا کے باعث قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگائی گئی، قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا انکوائری کمیشن غیر آئینی ہے: بلاول بھٹو زرداری

وزیراعظم کی انا کے باعث قومی اسمبلی میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ پر پابندی لگائی گئی، قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنایا گیا انکوائری کمیشن غیر آئینی ہے: بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قرضوں کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا انکوائری کمیشن غیر آئینی ہے۔
قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس ایوان کو یر غمال بنایا ہوا ہے لیکن ہم اس ایوان کی عزت کرتے ہیں، یہ ایوان عوام کے حقوق کا ضامن ہے اور ہم اس کے ترجمان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کا احترام نہیں کریں گے تو جارج اورول کے ناول کے مطابق عکاسی کریں گے، عوام نے ہر آمر کو تاریخ کے کوڑے دان میں پھینکا جو ان کا اصل مقام تھا، پاکستان حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے والی محترمہ فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا گیا، شہید بھٹو کو جیل میں ڈال دیا گیا لیکن شہید بھٹو نے آمر کے ہاتھوں مرنے کی بجائے تاریخ میں زندہ رہنا پسند کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی، لوگوں نے جیلیں بھریں، اس ایوان کی حرمت کے لیے قربانیاں دیں، دہشت گردی کا مقابلہ کیا جانیں دیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب عوام کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کے لیے ہے، اپوزیشن کا کام احتجاج کرنا ہے لیکن وزیراعظم اس احتجاج کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور بجٹ کو اکھاڑہ بنا دیا گیا ہے۔
پی پی چیئرمین نے دیگر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے ارکان کو اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، دیگر ارکان کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کیے جائیں۔ 
اس پر اسپیکر نے رولنگ دی کہ مجھے ہفتے کو ان کی درخواست ملی ہے جسے وزارت قانون کو بھیجا ہے، اس کے جواب میں بلاول کا کہنا تھا کہ آپ سے بحث نہیں کرسکتا، اسپیکر کو وزارت قانون سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں اسپیکر صاحب آپ خود بااختیار ہیں، تاریخ میں لکھا جائے گا بجٹ کی منظوری وقت وزیرستان کی نمائندگی نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نیرو کی طرح بانسری بجا رہے ہیں، جو فیصلے لیے جارہے ہیں وہ آگ پر تیل ڈالنے کے مترادف ہیں، اگر وزیراعظم اپوزیشن کی سیاست کریں گے تو ملک کے مسائل کون حل کرے گا، معاشی خود کشی سے ملک کو کون بچائے گا؟ 
قومی اسمبلی میں خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تعمیری تنقید ضروری ہوتی ہے، جمہوریت میں آزاد اور شفاف بحث پر درست رائے سامنے آتی ہے جس سے  عوام کے مسائل کا بہترین حل نکالا جاتا ہے لیکن نئے پاکستان میں نہ عوام آزاد ہیں، نہ سیاست، نہ میڈیا آزاد ہے۔
 پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایوان میں میرے ہر دوسرے لفظ کو حذف کرنا بھی سنسر شپ ہے، میں اور آپ نے نئی تاریخ رقم کی ہے اور میری غیر موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر نے سیلیکٹڈ کے لفظ پر پابندی عائد کی ہےجس کا مطلب ’چوزن‘ ہے، لیکن وزیراعظم کی انا کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ یہ کیسی آزادی ہے کہ یہاں ایوان میں ارکان اسمبلی کچھ بول نہیں سکتے اور اپوزیشن کے بولے لفظ بھی حذف کیے جاتے ہیں، آپ کے پاس اختیار ہے کہ ہمارے الفاظ حذف کر دیں لیکن حکومت کا کوئی لفظ حذف یا پابندی نہیں لگائی جاتی۔
ان کا کہنا ہے کہ جب میں نے پہلی بار سلیکٹڈ لفظ بولا تو وزیر اعظم نے ڈیسک بجائے تھے لیکن اب ایک سال بعد آپ نے اس لفظ پر پابندی لگادی تو آپ کی مرضی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر وہ سیلیکٹڈ نہیں تو انتخابی دھاندلی کے لیے کمیٹی کیوں بنائی گئی؟ ہمیں نہ میڈیا سنسر شپ قبول نہ کٹھ پتلی کی غلامی قبول ہے، نہ ہی سیاسی سنسرشپ قبول ہے اور نیا پاکستان سنسر پاکستان ہے جو ہمیں نامنظور ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی یہ سمجھتے ہیں کہ سنسر شپ سے ماحول بہتر ہوگا تو میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ آگ پر تیل ڈال رہے ہیں، مسائل کو چھپا کر ان سے چھٹکارا نہیں پایا جاسکتا، سنسرڈ پاکستان حل نہیں آزاد پاکستان حل ہے۔
بجٹ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ تمام صوبے شارٹ فال پر چل رہے ہیں اور سندھ کو بھی 116 ارب روپے کم ملیں گے، ہمارے بہترین اسپتال وفاقی حکومت نے لے لیے،کیا کوئی شرم ہے؟ اگر یہ کرنا تھا تو اتنی شرم کرتے تھوڑا بجٹ بھی خود رکھ دیتے۔
 بلاول بھٹو زرداری کے مطابق آئی ایم ایف کے کہنے پر معاشی خود مختاری کو داؤ پر لگا دیا گیا، وعدہ ایک پاکستان کا کیا گیا لیکن ایک نہیں دو ہاکستان ہیں، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ امیر کے لیے ریلیف اور غریبوں کے لیے ٹیکس لگائے گئے، چور ڈاکوؤں کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ہے اور غریبوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، آپ کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟ 
انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے نام پر بھینسیں گائے بیچ دیں لیکن بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر کے اخراجات بڑھا دیے، کہا گیا جب وزیراعظم ایماندار ہوگا اور ہینڈ سم ہوگا تو لوگ پیسے بھیجیں گے لیکن ہوا کیا ہے کہ کوئی بھی معاشی ٹارگٹ پورا نہیں کیا گیا اور جب خان آیا تو معیشت بد سے بدتر ہوگئی۔ 
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہیں ہوا، چھوٹے کاروبار تباہ کیے جا رہے ہیں، غریب کی جھونپڑی حرام لیکن بنی گالہ کا محل حلال ہے۔ 
 نیب کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ خوف اور عدم استحکام کسی بھی معیشت کی موت ہوتی ہے اور نیب گردی سے پی ٹی آئی حکومت معشیت کو نقصان پہنچا رہی ہے، نیب گردی اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، اس صورتحال میں بزنس مین اور بیوروکریسی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ 
بلاول بھٹو زرداری کا 5 لاکھ روپے پر حساب دینے کے حوالے سے کہا ہے کہ سنا ہے کہ اب اکاؤنٹ میں پانچ لاکھ روپے پر بھی حساب دینا ہے، اب غریب جو محنت سے  ایک ایک روپے جوڑتے ہیں، ان کو بھی حساب دینا پڑے گا اور انہیں بھی جواب دینا ہوگا تو یہ ظلم ہے۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ دو غلی پالیسی بند کرو اور بجٹ واپس لو، آپ نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں پانچ ہزار ارب روپے قرض لیے یہ تو ن لیگ کی اسپیڈ سے بھی زیادہ ہے، یہ روزانہ پندرہ ارب روپے کے قرضے لے رہے ہیں، یہ کس منہ سے قرضے کا حساب مانگ رہے ہیں، پہلے یہ اس پیسے کا حساب دیں؟ 
 انکوائری کمیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قرضوں کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا اعلیٰ اختیارتی کمیشن غیر آئینی ہے، یہ ایوان بالادست ہے، جو ادارے اس ایوان کو جوابدہ ہیں وہ کیسے اس ایوان کا احتساب کرسکتے ہیں؟ ہمیں آمروں کے اقدامات سے اور ربڑ اسٹیمپس پارلیمانوں کے فیصلوں سے تحقیقات کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب نے برطانیہ میں تحقیقات کے لیے جو پیسہ ضائع کیا اس کی تحقیقات کی جائیں، کمیشن کارکے اور ریکوڈک فیصلوں سے تحقیقات شروع کرے۔
رکن قومی اسمبلی نے حکومت اپنی تمام پالیسیوں پر نظرثانی، عوام دشمن بجٹ واپس لینے اور قائد اعظم کا پاکستان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ غریبوں کی جھونپڑی حرام اور بنی گالا حلال؟ دوغلہ نظام نہیں چلے گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ن لیگ کی آف شور کمپنی حرام اور عمران خان کی حلال؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ الطاف حسین کی فارن فنڈنگ حرام اور پی ٹی آئی کی حلال؟ 
نکا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت میں تھوڑا انصاف ہونا چاہیے، ہر ادارہ دباؤ میں ہے، عدلیہ کے عزت دار ججز کے خلاف ریفرنس، نیب چیئرمین کے خلاف وزیراعظم کے دفتر سے سازش ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوگا آپ کو انصاف کرنا ہوگا، جمہوری راستوں پر چلنا پڑے گا ورنہ آپ کو گھر جانا پڑے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2008 سے 2018 تک کے قرضوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنایا ہے جس کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کررہے ہیں۔ 
اس انکوائری کمیشن میں 12 ارکان ہوں گے جن میں اسٹیٹ بینک، ملٹری انٹیلیجنس، آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے، نیب، ایس ای سی پی، وزارت خزانہ کے اسپیشل سیکریٹری اور اے جی پی آر کے نمائندے شامل ہوں گے۔

عوام کیلئے عمران خان کا تحفہ..گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا


پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔
پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو بھجوادی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔دستاویز کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔
سمری میں بیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی

حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے بھی جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی

حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے بھی جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی

اتحادی جماعت بی این پی کو منانے کا ٹاسک جہانگیر ترین کو مل گیا،جہانگیر ترین کی بی این پی مینگل سے مذاکرات پر پیش رفت پروزیراعظم عمران خان کو بریفنگ

حکومت کو بجٹ منظوری کے لیے بھی جہانگیر ترین کی ضرورت پڑ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کے لیےبجٹ منظور کروانے کے لیے بی این پی کو منانا ضروری ہو گیا ہے۔حکومت کے لیے بی این پہ کو منانا مشکل ہو گیا ہے۔اور اس مشکل سے نکالنے کے لیے جہانگیر ترین سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔آج وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات ہوئی۔
جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے بی این پی مینگل سے مذاکرات پر پیش رفت پر بھی وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی،تحریک انصاف نے آج بلوچستان کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔اجلاس میںبلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

میں نے اور شہباز نے کبھی پارٹی نہیں بدلی ‘

’میں نے اور شہباز نے کبھی پارٹی نہیں بدلی ‘
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے وہ عوامی مسلم لیگ ہے،ہم دونوں نے کبھی پارٹی نہیں بدلی۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اندر ہی رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو مروایا ہے وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف اندر ہی رہیں اور شہباز اور حمزہ بھی اندر ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ لندن جانے دو،میں نے عمران سے کہا ہے کہ دفع کریں،ان کو جانے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب آدمی کو سلیکٹڈ کہنا نامناسب بات ہے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل ون کا جو ٹھیکہ لے گا اس کے ساتھ مزدوروں کیلئے اپارٹمنٹس بنا کر دینے کی شرط رکھیں گے۔

1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی کمپنیوں کی گاڑیوں کے مقابلے میں کم قیمت اور بہترین گاڑی تیار کر لی

1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر
لاہور : 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر، پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی کمپنیوں کی گاڑیوں کے مقابلے میں کم قیمت اور بہترین گاڑی تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آہستہ آہستہ گاڑیاں تیار کرنے کی صنعت فروغ پا رہی ہے۔ ایک وقت میں پاکستان میں استعمال کی جانے والی زیادہ تر گاڑیاں دوسرے ممالک سے منگوائی جاتی تھیں، تاہم اب آہستہ آہستہ مختلف کمپنیاں پاکستان میں ہی کارسازی کی صنعت لگا رہی ہیں۔
پاکستان میں کار سازی کی صنعت کے فروغ پانے سے مارکیٹ میں سستی گاڑیوں آئیں گی، اور یوں متوسط طبقے کے لوگوں کیلئے اپنی ذاتی سواری کا حصول ممکن ہو پائے گا۔ اس وقت جہاں کئی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں کار سازی کی صنعت لگا رہی ہیں، وہیں کئی پاکستانی کمپنیاں بھی کار سازی کی صنعت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
پاکستان میں موٹرسائیکل اور اس کے سپئیر پارٹس بنانے والی مشہور کمپنی پرنس کی جانب سے اب گاڑیاں بنانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
پرنس نامی کمپنی جانب سے اب پرل نامی ایک گاڑی تیار کی گئی ہے۔ پرل 2019 نامی گاڑی 800 سی سی انجن کی حامل ہے۔ نئی بنیادی نوعیت کی یہگاڑی 2019ء کی پہلی ششماہی میں پرنس پرل REX7 کے نام سے متعارف کروائی جائے گی ۔ یہ گاڑی اب تک باضابطہ طور پر پیش نہیں کی گئی لیکن باخبر ذرائع کے مطابق پرنس پرل دو ویریئنٹ آٹومیٹک اور مینوئل ورژن پیش کرے گا – جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
یہ گاڑی ممکنہ طور پر 7 سے 8 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ پرنس پرل کے استعمال کا خرچ بہت ہی معمولی ہوگا۔ یہ گاڑی ایک لیٹر پیٹرولمیں 25 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکے گی۔ ،پرنس پر ل کی نمایاں خصوصیات میں پاور ونڈوز ،سینٹرل لاکنگ ،ایل سی ڈی اور پاور سٹیرنگ جیسے فیچرز بھی شامل ہیں ۔ابتدائی طور پر یہ گاڑی مختلف رنگوں جن میں سفید ،سنہرا ،بھورا اور سر خ شامل ہے میں دستیاب ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں