They are 100% FREE.

ہفتہ، 15 جون، 2019

حکومت پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا لیکن کتنا ؟ مسافروں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی

حکومت پنجاب نے میٹرو بس کا کرایہ بڑھا دیا لیکن کتنا ؟ مسافروں کیلئے نئی پریشانی کھڑی ہوگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پنجاب نے عوامی سواری ’میٹروبس سروس‘ کے کرائے میں اضافہ کردیا ۔ دس روپے کے اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اس سے قبل میٹروبس کا کرایہ بیس روپے تھا اور اضافے کے اطلاق کے بعد بڑھ کر 30
روپے ہوجائے گا ۔
مقامی میڈیا نے محکمہ خزانہ پنجاب کے ذراءع کے حوالے سے بتایا کہ کرائے میں 50فیصد اضافے کے بعد سبسڈی میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے کی کمی ہوگی ، اس سے پہلے صوبائی حکومت سالانہ 9ارب روپے سبسڈی دے رہی تھی ۔ ذراءع نے بتایا کہ سبسڈی کی رقم میں کمی اور آمدن بڑھانے کے لیے بسوں پر اشتہار لگائے جائیں گے ۔ میٹروبس کے علاوہ بھی حکومت نے صوبے میں جاری منصوبوں پر بھی سبسڈی کم کردی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں