They are 100% FREE.

بدھ، 19 جون، 2019

سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری


اسلام آباد :  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے ہیں۔
حکومت اور اپوزیشن میں پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ حل ہوگیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔ پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر دونوں رہنما جمعرات کو قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شریک ہوں گے اور بجٹ پر ہونے والی بحث میں حصہ لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بھی سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تبصرہ کیا ’ دیر آید درست آید‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے وزارت قانون کی جانب سے رائے ملنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے بجٹ سیشن کیلئے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے پہلے سپیکر اسد قیصر پی پی رہنما خورشید شاہ کے ساتھ رابطے میں رہے اور انہیں بار بار فون کرتے رہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو 10 جون کو نیب نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں زرداری ہاﺅس اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ دوسری جانب نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پر خواجہ سعد رفیق کو 11 دسمبر 2018 کو ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں