They are 100% FREE.

جمعہ، 21 جون، 2019

نجم سیٹھی نے قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے کا اشارہ دے دیا

نجم سیٹھی نے قومی اسمبلی میں فارورڈ بلاک بننے کا اشارہ دے دیا

وزیراعظم کو ڈر ہے کہ بجٹ منظوری کے وقت حکومت کے 10سے15ارکینِ قومی اسمبلی آگے پیچھے ہو سکتے ہیں اس لیے وزیراعظم کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی پر بہت زیادہ دباؤ ہے: سینئیر صحافی

اسلام آباد :  سینئیر صحافی نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں حکومتی بینچوں پر فارورڈ بلاک بن سکتا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ڈر ہے کہ بجٹ منظوری کے وقت حکومت کے 10سے15رکن قومی اسمبلی آگے پیچھے ہو سکتے ہیں اس لیے وزیراعظم کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی پر بہت زیادہ دباؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی پر بہت دباؤ ہے، انہیں ڈر لگ رہا ہے کہ بجٹ منظوری کے وقت 10سے15لوگ آگے پیچھے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عباسی صاحب کہہ رہے تھے کہ ان کے پاس پاکستان تحریکِ انصاف کے 10,15لوگ آئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہیں فنڈز نہیں مل رہے،عباسی صاحب بھی اپنے لیڈر کو بتا رہے ہیں کہ اگر فنڈ نہیں دیں گے تو ہم بھی دوسری طرف جا سکتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ بجٹ منظوری کے وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے اور حکومتی اراکین کی جانب سے فارورڈ بلاک بنائے جانے کا بھی خدشہ ہے جبکہ حکومتی اراکین اپوزیشن کے ساتھ مل کربجت کی منظوری کو روک سکتے ہیں کیونکہ بجت منظوری کے لیے ووٹ سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کو اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ آپ ہماری طرف آ جائیں ہم مل کر حکومت بنائیں گے اور اب ایم کیو ایم حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ ہمیں یہ کہا جارہا ہے آپ کیا کہتے ہیں؟ سینئیر صحافی نے کہا کہ سب اپنے اپنے حصے کا گوشت مانگ رہے ہیں، سب اپنے اپنے حلقے کے لیے فنڈ مانگ رہے ہیں اور ان فنڈز سے بنائے جانے والے منصوبوں سے کک بیکس لیے جائیں گے اور اب حکومت کو بھی لگ رہا ہے کہ انہیں یہ فنڈ دینے ہوں گہ ورنہ ہو سکتا ہے کہ یہ حکومت ہی اڑ جائے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں