They are 100% FREE.

منگل، 11 جون، 2019

حمزہ شہبازشریف کی گرفتاری پر مریم نواز میدان میں آ گئیں ، اعلان کر دیا

حمزہ سر بلند ہو کر رہنا۔ مریم نواز

حمزہ سر بلند ہو کر رہنا۔ مریم نواز

کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے۔ مریم نوازکا حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد سخت ردِعمل

لاہور : نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر حمزہ شہبازشریف کو گرفتار کرکے نیب دفتر منتقل کر دیا ہے تاہم اس پر مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ہیں اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ ”نالائق اعظم اور اس کی جعلی حکومت جو مرضی کرلے، مسلم لیگ ن ہر صورت عوام کی آواز بنے گی، جیلیں نہ حمزہ شہباز کے لئے نئی ہیں اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) کے لئے ، ہم نے ڈکٹیٹر کے مظالم کا مقابلہ کیا ہوا ہے، یہ ٹوٹی پھوٹی، جعلی اور آخری سانسیں لیتی حکومت تو ہے ہی ریت کی دیوار !۔“
مریم نواز کا کہناتھا کہ ”کٹھ پتلی وزیراعظم کے اشاروں پر ناچنے والا نیب ظلم و ناانصافی کی ساری حدیں پار کر چکا ہے، ایسا کرنے والے نہ پہلے تاریخ کے قہر سے بچیں ہیں نہ اب بچیں گے، حمزہ ! سربلند ہو کے رہنا،کٹھ پتلی تماشا ختم ہونے کوہے، انشاءاللہ !۔“
ان کا کہناتھا کہ ”معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیئے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں ،گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا،جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔“

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں