They are 100% FREE.

اتوار، 2 جون، 2019

بہن کی نیکٹا میں نوکری کا معاملہ،زرتاج گل کا جھوٹ پکڑا گیا

بہن کی نیکٹا میں نوکری کا معاملہ،زرتاج گل کا جھوٹ پکڑا گیا

زرتاج گل نے ٹویٹر پر نوکری کے اشتہار کی تصویر شئیر کی لیکن اس میں موجود اس شرط کو 

     چھپا گئیں جس پر ان کی بہن پورا نہیں اترتی تھیں،مکمل اشتہار نے بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کر دیا گیا ہے۔ نیکٹا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ شبنم گل کی تقرری بطورڈائریکٹرخالصتاً میرٹ پرہوئی، ترجمان نیکٹا نے کہا کہ شبنم گل پی ایچ ڈی سکالرہیں اور انسداد دہشتگردی پر کئی مقالے لکھے، 3 رکنی کمیٹی نے انٹرویو کیا جس کے بعد وہ منتخب ہوئیں۔
اس کے بعد وزیرموسمیات نے بھی اس تقرری کے حق میں ٹویٹ کیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے نیکٹا میں بھرتیوں کے اشتہار کے کٹے ہوئے ٹکرے کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ انہوں نے نیکٹا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی ایک کاپی بھی لگائی۔
اس پر انہوں نے لکھا کہ نیکٹا میں افسروں کی بھرتیاں ڈیپیوٹیشن کے ذریعے ہی ہوتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن انیسویں گریڈ کی تجربہ کار افسر ہے اور ان کا پی ایچ ڈی تھیسس مکمل ہو چکا ہے جبکہ انکی تعیناتی اشتہار کے مطابق ہوئی ہے اور انہوں نے انسداد دہشت گردی میں ایم فل کیا ہوا ہے۔
البتہ زرتاج گل نے ا س اشتہار کا نچلا حصہ ٹویٹر پیغام میں شئیر نہیں کیا جس میں دیگر ضروری معلومات بھی درج کی گئی تھیں ، مکمل اشتہار میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیکٹا کے ڈائریکٹر کی تعیناتی کے شتہار میں یہ بات واضح انداز میں درج کی گئی ہے کہ اس تعیناتی کے لیے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے ٹیسٹ لیا جائے گا جبکہ نیکٹا کی جانب حتمی انتخاب کیلئے انٹرویو بھی لیا جائے گا۔
شبنم گل نے ٹیسٹ نہیں دیا اور اس حوالے سے زرتاج گل یا فواد چوہدری نے نہیں بتایا کہ انہوں نے ٹیسٹ کیوں نہیں دیا اوت ٹیسٹ دیے بغیر ان کی تعیناتی کیسے ہوئی۔
اس کے علاوہ ایک اور بات سامنے آئی ہے کہ شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھیں اور انہوں نے 2014 سے لے کر 2018 تک پی ایچ ڈی مکمل کرنی تھی لیکن انہوں نے مزید چار سال کی توسیع کروائی۔ پی ایچ ڈی کے بعد پانچ سال کسی بھی ادارے میں پڑھانا لازمی ہوتا ہے لیکن شبنم گل نے واعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اور اس کے علاوہ بھی وہ ڈائریکٹر نیکٹا کے شرائط پر پورا بھی نہیں اترتیں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں