They are 100% FREE.

منگل، 11 جون، 2019

بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اتنا اضافہ کردیا گیا کہ بہت سے لوگ سگریٹ نوشی سے توبہ کرلیں گے

بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اتنا اضافہ کردیا گیا کہ بہت سے لوگ سگریٹ نوشی سے توبہ کرلیں گے
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے جس کے باعث سگریٹ کا پیک 10 سے 14 روپے مہنگا ہوجائے گا۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ سگریٹ میں کی ایف ای ڈی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ایک ہزار سگریٹ پر ٹیکس 5 ہزار 200 روپے کردیا گیا ہے ، پہلے یہ ٹیکس 4 ہزار 500 روپے تھا۔ ٹیکس میں اضافے کے باعث سگریٹ کا پیک 10 سے 14 روپے مہنگا ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عائد کیے جانے والے اضافی ٹیکسوں سے سالانہ آمدنی میں 147 ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔
خیال رہے کہ سگریٹ پر ٹیکس میں حالیہ اضافے کے باعث فی سگریٹ ٹیکس ساڑھے 4 روپے سے بڑھ کر 5 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں