They are 100% FREE.

جمعرات، 27 جون، 2019

حکومت عوام کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ، آئینی ماہر علی احمد کرد کا دعویٰ


 آئینی ماہر علی احمد کرد نے کہاہے کہ اس وقت پاکستان کی مارکیٹ میں پیسے کی گردش نہیں ہے جب پیسے کی گردش نہ ہو گی تو ملک کدھر جائے گا؟ اوپر سے ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ 
لوگوں کے گھروں میں روٹی نہیں ہے ، بچے بھوک سے بلکتے ہیں، پریشانی بہت چھوٹی چیز ہے ، اس وقت پاکستان کے لوگ ایک دکھ بھر ی زندگی گزار رہے ہیں ، دال اور آلو کے علاوہ لوگوں کی زندگیوں میں کوئی آئٹم ہے ہی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایک بیروزگار ہو تو گھر کا سارا نظام چوپٹ ہوجاتاہے ، پاکستان میں لاکھوں لوگ بیروزگار ہیں ، یہ ملک کہاں پر جارہاہے ؟ رمضان میں جو قیمتیں تھیں ، وہی قیمتیں بھی اس وقت بھی ہیں، لیموں دوسو روپے کلو بک رہاہے ، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ میں پیسے کی گردش نہیں ہے جب پیسے کی گردش نہ ہو گی تو ملک کدھر جائے گا؟ اوپر سے ایک ایسی حکومت ہے جو عوام کو کچھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں