They are 100% FREE.

پیر، 10 جون، 2019

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے
کراچی : وزیراعظم عمران خان نے آج صبح پاکستانیوں کیلئے ایمنسٹی سکیم سے متعلق خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 30 جون سے قبل اپنے اثاثے ظاہر کر دیں کیونکہ ہمارے پا س جومعلوما ت ہیں وہ اس سے پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں تاہم یہاں قابل ذکر امر یہ ہے کہ عمران خان نے تو عوام سے اپیل کر دی لیکن دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزاور 505 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں بہتری کی بجائے مندی کا رجحان شروع ہو گیا جو کہ مسلسل جاری ہے تاہم 703 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزاور 801 پوائنٹس پر آ گیاہے جس کے باعث کاروباری افراد کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے سٹاک مارکیٹ کو سنبھالا دینے کیلئے بیس ارب روپے کا سپورٹ فنڈ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا کیونکہ عید سے قبل سٹاک مارکیٹ کافی مندی چل رہی تھی اور 100 انڈیکس 32 ہزار کی سطح پر چلا گیا تاہم کچھ دنوں کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی تھی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں