They are 100% FREE.

اتوار، 23 جون، 2019

میں ریاستِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نئے شفاف انتخابات کروائے جائیں، مولانا فضل الرحمان

میں ریاستِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نئے شفاف انتخابات کروائے جائیں، ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون2019) سربراہ جمیعتِ علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کو تباہ کردی گئی ہے، ملک میں شفاف انتخاباتکروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ناکامی پر مستعفی ہوجانا چاہئے، میں ریاستپاکستان سے بات کررہاہوں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے علمائے کرام کو نظام سے باہر رکھا گیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر ہمیشہ اتفاق رائے رہا ہے ۔
انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کروائے جائیں اورالیکشن کمیشن کو ناکامی پر مستعفی ہوجائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔ جماعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 26جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلا لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس اسلام آباد میں ہو گا اور 26جون کو 11بجے منعقد کیا گائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن ، ایم ایم اے اور پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظمنواز شریف سے مشاورت کے بعد اے پی سی بلائی ہے۔ اے پی سی میں میاں شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
اے پی سی میں اے این پی اور جماعتِ اسلامی کے رہنما بھی شریک ہوں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کی صدرات کریں گے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اے پی سی میں حکومت کے مخالف تحریک چلانے اور لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو گا۔ چئیرمین سینٹ کی تبدیلی اور بجٹمنظوری کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان کی صدرات میں آل پارٹیز کانفرنس کے دوران بجٹ کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔اے پی سی سے پہلے ہی انہوں نے ملک میں شفاف انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں