They are 100% FREE.

اتوار، 2 جون، 2019

جو لوگ 35سال سے اقتدار میں رہے وہ آج کس منہ سے مہنگائی اور بیروزگاری کی بات کرتے ہیں، وفاقی وزیر غلام سرورخان

جو لوگ 35سال سے اقتدار میں رہے وہ آج کس منہ سے مہنگائی اور بیروزگاری ..
راولپنڈی۔: وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرورخان نے کہا ہے کہ جو لوگ 35سال سے اقتدار میں رہے وہ آج کس منہ سے مہنگائی اور بیروزگاری کی بات کرتے ہیں۔وہ چکری روڈ پر کارکنان سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پارٹی کارکنوں نے بہت تعاون کیا،مجھے اور واثق قیوم کو کامیاب کروایا اس پر آج کے دن کے حوالے سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ دنیا میں دو ریاستیں تھیں، پہلی ریاست مدینہ تھی۔چودہ سو سال گزرنے کے بعد اسلام کے نام پر دوسری ریاست معرض وجود میں آئی۔پاکستان حاصل کرنے کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی ہیں۔میں تسلیم کرتا ہوں جو مقاصد حاصل کرنے چاہیے تھے وہ پاکستان بننے کے بعد حاصل نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملک سے صرف محبت کرنی ہے اور اپنا سمجھنا ہے۔
اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا مگر ہم اس ملک کو کچھ نہ دے سکے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہاں پنجابی اور پشتون کی بات کی جا رہی ہے۔یہ کون لوگ ہیں جو پاکستان کے دشمن ہیں،غلام سرور خان نے کہا کہ آج ہمیں تجدید عہد کرنا ہو گا یہ ہمارا ملک ہے۔ملکی سلامتی کیلئے ہمیں ایک ہونا ہو گا، اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار سابق کرپٹ حکمران ہیں، انہوں نے غریبوں کا خون چوسا ہے۔آج کی مقدس رات میںتحریک انصاف اور عمران خان کیلئے ضرور دعا مانگیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں