They are 100% FREE.

جمعرات، 13 جون، 2019

اسلام آباد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کردیا گیا ۔

اسلام آباد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل 
کو ارسال کردیا گیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کو نسل کو بھجوادیا گیا ہے، یہ ریفرنس ایڈووکیٹ شہزاد وحید کی جانب سے بھیجا گیا ہے ، ریفرنس کی کاپی صدر مملکت اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ بادی النظر میں یہ مس کنڈکٹ ہے، معزز جج کوڈ آف کنڈکٹ کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
ضدنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ایک اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کو نسل کو بھجوادیا گیا ہے، یہ ریفرنس ایڈووکیٹ شہزاد وحید کی جانب سے بھیجا گیا ہے ، ریفرنس کی کاپی صدر مملکت اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے صدر مملکت کو لکھے گئے خطوط لیک ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ بادی النظر میں یہ مس کنڈکٹ ہے، معزز جج کوڈ آف کنڈکٹ کے مختلف آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوایا تھا، اس ریفرنس کے کچھ حصے میڈیا پر نشر ہوئے تھے جس پر معزز جج نے صدر پاکستان کو خطوط لکھے تھے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں