They are 100% FREE.

ہفتہ، 15 جون، 2019

حکومت ڈیل چاہتی ہیں لیکن نواز شریف نہیں چاہتے..پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے اہم دعویٰ کر دیا

حکومت ڈیل چاہتی ہیں لیکن نواز شریف نہیں چاہتے
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشاہد اللہ کا سعودی عرب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یک طرفہ احتساب قوم کو ہرگز قبول نہیں۔عمران خان خود اپنی بہن علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کرواتے۔
ضرور پڑھیں: حکومت احتساب نہیں ،سیاست کررہی ہے ،احتساب ہوا تو اسمبلیاں خالی اور جیلیں بھر جائیں گی:سینیٹر سراج الحق
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔حکومت خود اپنی دشمن آپ ہیں۔جب کہ حکومت اور نواز شریف کے درمیان ڈیل کی خبر پر گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔خیال رہے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان ڈیل طے کیے جانے کی کوششوں سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسلسل این آر اوحاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈیل یا این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے میڈیا ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن واقعی میں ریلیف کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرشہباز شریف اپنی جماعت خاص کر اپنے خاندان کیلئے ریلیف کے حصول کیلئے ہی لندن گئے تھے۔
جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کا لندن چلے جانا ہی ڈیل کا حصہ ہے تاہم اب شہباز شریف لندن سے واپس آ چکے ہیں اور ن لیگ نے حکومت کو ٹف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نواز شریف نے بھی شہاز شریف کو سخت بیانیہ اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں