They are 100% FREE.

اتوار، 9 جون، 2019

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ،ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال

شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف لندن میں 7ہفتے قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ شہباز شریف کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرگیا۔ایئر پورٹ پرلیگی کارکنوں نے صدر (ن)لیگ کا والہانہ استقبال کیااورلیگی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔
 شہباز شریف نے استقبال کیلئے آنے والے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔
بعد ازاں شہباز شریف کا قافلہ ایئرپورٹ سے ان کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوگیا۔
قبل ازیں کارکنوں اور اے ایس ایف اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی جس کے بعد کارکن ایئر پورٹ میں گھس گئے۔
 جس کے بعد پولیس کی مزید نفری اور واٹر کینن طلب اور سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف 10 اپریل  کو طبی معائنے کے لیے برطانیہ گئے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں