They are 100% FREE.

ہفتہ، 29 جون، 2019

معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے ؟ بحریہ ٹاﺅن کے مالک نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی

معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے ؟ بحریہ ٹاﺅن کے مالک نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی
لاہور : بحریہ ٹاﺅن کے بانی و چیئرمین ملک ریاض حسین کا کہ معیشت ٹھیک کرنے کیلئے لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے تعمیرات کے شعبے کو ترقی دینا ہوگی، اگر ادارے ٹھیک کرنے ہیں تو انہیں کاروباری لوگوں کے حوالے کردیا جائے کیونکہ باقی دنیا میں بھی اسی طریقے سے ترقی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ حکومت نے ایک ہی بار اکانومی کو ڈاکیومنٹ کرنے کی کوشش کی اداروں کی جانب سے لوگوں کو خوفزدہ کیا گیا، کرپشن کے خاتمے کیلئے 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کردیں۔ 

انہوں نے کہا کہ معیشت ٹھیک کرنے کیلئے لوگوں کو روزگار فراہم کریں ، کنسٹرکشن کا شعبہ وہ ہے جو فوری طور پر لوگوں کو روزگار فراہم کرسکتا ہے۔ دبئی ، ملائیشیا، امریکہ میں کنسٹرکشن انڈسٹری کے ذریعے ترقی ہوئی۔ باقی انڈسٹری کیلئے پیسہ اور وقت چاہیے لیکن اس انڈسٹری میں فوری آﺅٹ پٹ آنا شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسی فضا لائی جائے جس سے ہر آدمی بے خوف ہو کر کام کرے۔ اوورسیز پاکستانی کا مفاد یہ ہے کہ اس کا کوئی پلاٹ یا گھر ہو اس نے پان کی دکان نہیں بنانی لیکن اس سے آپ نے گھر بھی چھین لیا ہے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ کاروباری لوگوں کو  سکولز اور ہسپتالوں سمیت مختلف ادارے دیں وہ آپ کو ٹھیک کردیں گے ، ہم نئے تجربے کیوں کر رہے ہیں، وہ تجربے کیوں نہیں کر رہے جو پہلے سے دنیا میں ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں بھی ایک کاروباری شخص نے حکومت کو 5500 کلومیٹر ریلوے لائن بچھا کر دی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں