They are 100% FREE.

جمعہ، 14 جون، 2019

کم وسائل میں اعلیٰ تعلیم ممکن نہیں ،بجٹ کم ملا تو اپنے پروگرامز بند کردیں گے :چیئر مین ایچ ای سی


اسلام آباد: چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ ہمیں بجٹ کم ملا تو اپنے پروگرامز بند کر دیں گے۔ کم وسائل میں اعلیٰ تعلیم کو آگے نہیں لے جایا جاسکتا اس لیے وزیر اعظم ایچ ای سی کے بجٹ میں اضافہ کریں۔
نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ 2019 کے بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے بجٹ میں بہت زیادہ کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کے پروگرامز شدید متاثر ہوں گے اور اس کا اثر ملک کے تعلیمی نظام پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 117 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے پروگرامز براہ راست متاثر ہوں گے۔ جب ہمارے پاس وسائل نہیں ہوں گے تو ہم مزید طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکیں گے کیونکہ ہمارے پاس اساتذہ کو دینے کے لیے تنخواہ ہی نہیں ہو گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں