پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں : 1 لیٹر پیٹرول میں 25 کلومیٹر کا سفر پاکستانی کمپنی نے غیر ملکی کمپنیوں کی گاڑیوں کے مقابلے میں کم قیمت اور بہترین گاڑی تیار کر لی
پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو بھجوادی ہے۔ ای سی سی آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔دستاویز کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔
سمری میں بیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں