They are 100% FREE.

بدھ، 5 جون، 2019

خیبرپختونخواہ حکومت کا مثالی منصوبہ

خیبرپختونخواہ حکومت کا مثالی منصوبہ

خیبرپختونخوا میں کینسر کے مفت علاج کے منصوبے نے عالمی سطح پرپاکستان کو سربلند کردیا

اسلام آباد :  خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے کینسر کے مفت علاج کے منصوبے نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا۔خیبرپختونخوا میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کا ماڈل برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پیش کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق شعبہ صحت کی جانب سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے شعبہ اونکولوجی میں شروع کیے جانے والے اس منصوبے سے اب تک 2 ہزار ایک سو افراد فائدہ اٹھا چکے ہوئے ہیں اور مریضوں کے بچنے کے امکانات 88 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شعبہ کے پروفیسر عابد جمیل کا بتانا تھا کہ شعبہ کے سربراہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیے پریزینٹیشن تیار کریں گے، جس میں شعبہ صحت کی جانب سے کینسر کے مریضوں کے لیے مفت علاج کے ماڈل سے متعلق بتایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دنیا بھر میں اینٹی کینسر ادویات، تشخیص اور پروسیجر کے مہنگے ترین اخراجات سے متعلق ایک بحث ہوتی رہی ہے۔
اس سلسلے میں تحقیق بھی ہوتی رہی ہے کہ کس طریقہ کار کے تحت ان مریضوں کا علاج کیا جائے جو مہنگی ترین ادویات کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔تاہم خبر یہ ہے کہ نجی اداروں کے اشتراک سے خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت کی جانب سے کینسر کا مفت علاج فراہم کرنے کا منصوبہدنیا بھر میں پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مفت علاج کے منصوبے کا یہ ماڈل دیگر ترقی پذیر ممالک میں بنائے جانے کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں