They are 100% FREE.

جمعہ، 14 جون، 2019

خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت بڑھا دی

خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت بڑھا دی

سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 60 سال سے 63 سال کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے سمری کی منظوری دے دی ہے

پشاور : خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت بڑھا دی ہے، سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 60 سال سے 63 سال کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے سمری کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ نے بے روزگاری کے شکار ملک میں سرکاری ملازمین کی 
مدت ملازمت کم کرنے کی بجائے مزیدبڑھا دی ہے۔
ضرور پڑھیں: واہ کینٹ میں زمین تنازعہ پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی
خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت 60 سال سے بڑھا کرسے 63 سال کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے سرکاری ملازمین کی مدت ملازمتبڑھانے کی سمری منظور کرلی ہے، سمری کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے اطلاع (ایف آئی آرز اور روزنامچوں کی آٹومیشن )کو صوبے بھر تک توسیع دینے اور آسامیوں کیلئے آن لائن درخواستوں اور شارٹ لسٹنگ کے منصوبے کو تمام محکموں میں متعارف کرنے کی منظوری دی ہے، انہوں نے سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے منصوبے کے تحت پشاور میں پائلٹ پراجیکٹ تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور عندیہ دیا کہ اسے بعد ازاں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز تک توسیع دی جائے گی۔
انہوں نے سرکاری دفاتر میں مروجہ فائل سسٹم کی جگہ ای ۔آفس( آٹومیشن آف آفس کمیونیکیشن ) کا نظام متعارف کرانے کے منصوبے پر پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ میں یہ نظام شروع کر رہے ہیں ،تمام متعلقہ محکمے اس سلسلے میں آئی ٹی بورڈ سے تعاون یقینی بنائیں، آج کے جدید دور میں آئی ٹی ہماری آنکھوں کی حیثیت رکھتی ہے ، جس سے بھرپور استفادہ کرنا چاہئے۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخواانفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس کو آئی ٹی بورڈ کے گزشتہ ایک سال میں مکمل کئے گئے اور جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں