They are 100% FREE.

جمعہ، 31 مئی، 2019

پاک فوج پر حملہ کرنے والے علی وزیراور محسن داوڑ کی اسمبلی رکنیت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا گیا

پاک فوج پر حملہ کرنے والے علی وزیراور محسن داوڑ کی اسمبلی رکنیت کے خاتمے ..

جواس جھنڈے کو نہیں مانتا اس کا اس اسمبلی میں کوئی کام نہیں، دونوں اراکین نے جوانوں پر حملہ کیا: علی محمد خان

اسلام آباد:  وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاک فوج پر حملہ کرنے والے علی وزیراورمحسن داوڑ کی اسمبلی رکنیت کے خاتمے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ علی محمد خان نے کہا ہے کہ ان اراکین نے میرے جوانوں پر حملہ کیا ہے اور جواس جھنڈے کو نہیں مانتا اس کا اس اسمبلیمیں کوئی کام نہیں ہے اس لیے علی وزیراور محسن داوڑ کی اسمبلی رکنیت ختم کی جانی چاہیے۔
یاد رہے کہ 26مئی کو محسن داوڑ نے علی وزیراور اپنے ساتھیوں کے ہمرہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ کیا تھا جس میں 1فوجی شہید جبکہ 5زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر 3حملہ آور ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے تھے۔ سکیورٹی اداروں نےحملہ کرنے پر علی وزیراور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے غیر ملکی میڈیا پر پاکستان اور افواجِ پاکستان کے خلاف انٹرویو بھی دیا تھا ،آج صبح سکیورٹی فورسز نے انہیں شمالی وزیراستان سے گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں کمشنر آفس بنوں منتقل کر دیا گیا تھا اور اب انہیں عدالت مین پیش کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آیا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے۔ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ خیال رہے کہ پاک فوج نے کئی سالوں کی ان تھک محنت، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ان آپریشنز میں جوانوں کی قربانیاں دے کر وزیرستان میں امن بحال کیا تھا لیکن حال ہی میں محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرنے کی کوشش کی جس کی سختی سے مذمت بھی کی گئی۔

عمران خان تم نے جھوٹ بول کر ہم سے ووٹ لیا ، اللہ تجھے ہدایت دے

عمران خان تم نے جھوٹ بول کر ہم سے ووٹ لیا ، اللہ تجھے ہدایت دے
مکہ مکرمہ  : وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہلیہ کے ہمراہ جب خانہ کعبہ کا طواف کررہےتھے تب ہی وہاں موجود ایک شخص نے اپنے موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے اونچی آواز میں کہا کہ عمران خان آپ بہت جھوٹے ہیں، آپ نے جھوٹ بول کر ہم سے ووٹ لیا ہے۔
اللہ تمہیں ہدایت دے جھوٹے انسان۔ بہت جھوٹا ہے تو ۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ عمران خان کے مخالفین بھی اس ویڈیو سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ حرم شریفمیں بھی ایک شہری نے جھوٹ بولنے پر عمران خان کو شرمندہ کر دیا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان خاتون اول بشریٰ بی بی اور وفد کے ہمراہ اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔
گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔اس موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی، وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا تھا۔ تاہم اب وزیراعظم عمران خان نے اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کر لی ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے اور عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تمام تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی سامنے آئی جس میں وزیراعظم عمران خان کو خاتون اول بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھامے خانہ کعبہ کے گرد طواف کرتے دیکھا گیا۔

جمعرات، 30 مئی، 2019

ججز کیخلاف حکومتی ریفرنس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان احتجاجاً مستعفی

ججز کیخلاف حکومتی ریفرنس: ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان احتجاجاً مستعفی
فاقی حکومت کی جانب ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین جی ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہو گئے، اور انہوں نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو ارسال کردیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹس کے دو اور سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کئے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ریفرنسز میں ججوں پر بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخر الدین جی ابراہیم نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں انہوں نے کام کرنے سے معذرت کی ہے۔
زاہد فخر الدین نے ججز کے خلاف ریفرنس کو حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی ساکھ ناقابل مواخذہ ہے۔
زاہد فخرالدین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ججز کے خلاف بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے پر ریفرنس دائر کئے ہیں، بظاہر یہ ریفرنس ججز کا احتساب نہیں بلکہ مقدس ادارے کو نشانہ بنانے کی کوشش ہے، میرے مطابق یہ ججز کا احتساب نہیں ہے حکومت کے اس اقدام پر احتجاجاً مستعفی ہو رہا ہوں۔

بھارت نے پہلی مرتبہ فروری کے ماہ میں ہونے والے جھڑپوں کے دوران پاکستان سے شکست کھا جانے کا اعتراف کر لیا

بھارت نے پہلی مرتبہ فروری کے ماہ میں ہونے والے جھڑپوں کے دوران پاکستان ..

بھارت کے مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے پاکستان کے جنگی طیاروں کا مقابلہ نہیں کر پائے تھے اور بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے: بھارتی فضائی ماہرین کا اعتراف

لاہور : بھارت نے پہلی مرتبہ فروری کے ماہ میں ہونے والے جھڑپوں کے دوران پاکستان سے شکست کھا جانے کا اعتراف کر لیا،بھارتی فضائی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے پاکستان کے جنگی طیاروں کا مقابلہ نہیں کر پائے تھے اور بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 اور ایف 16 طیاروں سے کھائی ماربھارت اب تک نہ بھول پایا ہے۔
بھارتی فضائی ماہرین نے پہلی مرتبہ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی شکست کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے۔ بھارتی فضائی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ فروری کے ماہ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے پاکستان کے جنگی طیاروں کا مقابلہ نہیں کر پائے تھے۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔
بھارتی طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں کو چکمہ دینے کی کوشش کرتے رہے اور اس دوران کوئی بھی جوابی فائر نہیں کر پائے۔ جوابی فائر نہ کر پانے کے باعث ہی بھارتی جنگی طیارے نشانہ بنے۔ جبکہ جو طیارے جان بچانے میں کامیاب ہوئے، وہ بمشکل پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کے نشانے پر آنے سے بچ پائے۔ بھارتی فضائی ماہرین نے مزید اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ میں صلاحیت ہی نہیں تھی کہ وہ پاک فضائیہ کا مقابلہ کر پاتے۔
اسی باعث اب بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیل سے جدید جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔ اسی لیے اب بھارت نے اپنے سب سے جدید جنگی طیارے ایس یو 30 کو اسرائیلی ساختہ جدید فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے روسی ساختہ طیاروں ایس یو 30 کیلئے اسرائیلی ساختہ ڈربی ائیر ٹو ائیر میزائل خریدے جائیں گے۔
بھارت اپنے سب سے جدید جنگی طیارے ایس یو 30 کو ان اسرائیلی میزائلوں سے لیس کرکے پاکستان کی فضائیہ پر برتری حاصل کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ بھارتکی جانب سے چوتھی جنریشن والے جدید فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو بھی خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہبھارت صرف جنگی طیاروں اور ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرکے پاکستان کی فضائیہ پر برتری حاصل نہیں کر سکتا۔ پاکستان فضائیہ کے پائلٹس اور ماہرین کوبھارتی فضائیہ پر مہارت کے معاملہ میں برتری حاصل ہے۔ بھارتی فضائیہ مہارت کے معاملے میں پاکستان فضائیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

رشید اے رضوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کو ٹارگٹڈ قرار دیدیا

رشید اے رضوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کو ٹارگٹڈ قرار دیدیا
اسلام آباد : آئینی ماہر رشید اے رضوی نے کہاہے کہ قا ضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ایک ٹارگٹ ریفرنس ہے ، فیض آباد کے دھرنے میں قاضی فائز عیسیٰ نے جو فیصلہ لکھا تھا اور اس پر جو ریویو دائر ہوا تھا ،میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ یہ بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے رشید اے رضوی نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس ایک ٹارگٹ ریفرنس ہے ، فیض آباد کے دھرنے میں قاضی فائز عیسیٰ نے جو فیصلہ لکھا تھا اور اس پر جو ریویو دائر ہوا تھا ،میں اسی وقت سمجھ گیا تھا کہ یہ بہت بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے جو اب اس ریفرنس کی صورت میں سامنے آیاہے ، یہ ایک ٹارگٹ ریفرنس ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ بار اس ایشو پر متحد رہے گی اور جس طرح ماضی میں ان کی جانب سے کیاگیاہے ،وہ اسی طرح عمل کرے گی اورپیچھے نہیں ہٹے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں اگر کوئی حقیقی چیز ہوئی تو وکلاءاتنے پاگل نہیں ہیں کہ آنکھیں بند کرکے کود جائیں لیکن اس ریفرنس میں ایسے کوئی بات نہیں ہے ، پہلے اس کو سامنے آنے پر دیں پھر کھل کر حقائق بتائیں گے ۔

ایم پی اے پی پی 19 عمار صدیق خان نے یونین کونسل جلالہ میں نوے لاکھ کی خطیر رقم سے بننے والی روڈ کا افتتاح کر دیا

Image may contain: 11 people, including Fahad Sultan Khan and Javaid Malik, people standing and wedding
ایم پی اے پی پی 19 عمار صدیق خان نے یونین کونسل جلالہ میں نوے لاکھ کی خطیر رقم سے بننے والی روڈ کا افتتاح کر دیا۔ 
اس موقع پر ملک ثاقب ممتاز ، ملک ربانی ، ملک قیصر ، ملک بشیر ، ملک امتیاز ، مظہر شاہ و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ 
یونین کونسل میں دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں 
.
.
.
.

Source : Daily Wah/Taxila

منگل، 28 مئی، 2019

ایٹمی پروگرام کے بانی کو پھانسی ، ٹیسٹ کرنیوالا جیل میں ہے،مودی آج عمران کافون سننے کو تیار نہیں: مریم نواز

میں خود نوازشریف کو جیل چھوڑنے ساتھ جاؤں گی،مریم نواز شریف

لاہور: مریم نوازشریف نے کہاہے کہ ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار بھٹو کو پھانسی دیدی گئی اور ایٹمی دھماکے کرنیوالاآج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے ، نوازشریف نے کبھی مودی کے ٹیلی فون نہ سننے کا گلہ نہیں کیا، یہ وہی مود ی ہے جو خود چل کر نوازشریف کے پاس آیا تھا لیکن آج وہ فون نہیں سنتا، ووٹ چوری کی وجہ سے آج کوئی ملک کو عزت دینے کو تیار نہیں، تمہارے بقول جب ملک میں چوری ہورہی تھی تو پھر مہنگائی نیچے کیوں جارہی تھی ؟بجلی کی قیمتیں نیچے جارہی تھیں، سرمایہ کاری آرہی تھی ، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی ، زرمبادلہ کے وسائل بڑھ رہے تھے، تم نے پاکستان میں ایک اینٹ لگائی؟ ہرپاکستان کو قرضوں میں جکڑدیا۔
یوم تکبیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ کارکنان کے جذبات اور نوازشریف سے محبت کو سلام پیش کرتی ہوں، شیروںکو دوبار سلام کرتی ہوں،ایک سلام میرا اور دوسرا کوٹ لکھپت جیل کی طرف سے کررہی ہوں، پاکستان کو اس شخص نے ناقابل تسخیر بنادیا، آج ملک و قوم کا محسن اور پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے والا آج کوٹ لکھپت جیل میں سلاخوں کے پیچھے قید ہے ، ذوالفقار علی بھٹو جس نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، بطور پاکستانی اس کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جس کو پھانسی ہوگئی ، جس نے پانچ دھماکوں کے بدلے پانچ کیے ، وہ بیمار لیکن جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند ہے ۔
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کو دھماکے نہ کرنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کی آفر ہوئی تھی اور امریکی صدر کلنٹن نے فون کرکے پانچ مرتبہ کہاکہ دھماکے نہ کریں، اس نے کسی کی پروہ نہیں کی اور عوامی امنگوں کا جواب دیا، ذمہ داری نبھائی اور اللہ کے فضل وکرم سے پاکستان کو ایٹمی قوت بناگیا، بھارت نے صرف دھماکے نہیں کیے بلکہ اپنی فوجیں بھی سرحد پر لگادیں، اس وقت نوازشریف نے شکایت نہیں کی کہ میں فون کرتا ہوں اور بھارتی وزیراعظم میرافون نہیں سنتا،آج لوگ آپ سے بات کیوں نہیں کرتی ، وجہ یہ ہے کہ تم چوردروازے سے حکومت میں آئے ہو، دنیا کی نظرمیں تمہاری کوئی عزت نہیں ، تم ایک کٹھ پتلی اور مہرہ ہو، ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آئے ہیں جس کی وجہ سے کوئی ملک عزت دینے کو تیار نہیں۔ یہ وہی مودی ہے جو آج فون نہیں سنتا لیکن نوازشریف کے پاس خود چل کر آیاتھا، ہم اس لیے مودی کایارنہیں کہتے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ پڑوسی ممالک سے دوستی ہو، جنگ لڑیں تو معاشی میدان میں لڑیں اور پاکستان کی بہتری کیلئے لڑیں، ہم پاکستان اور دنیا کے لیے امن چاہتے ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ آج ہمیں یہ بات سوچنی چاہیے کہ ایٹمی قوت ہونے کے باوجود دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر کیوں مجبور ہیں؟ اس ملک میں نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے لیکن کوئی سربراہ مملکت نہیں آتاکہ ہم سے کہیں پیسہ نہ مانگ لیں، دوسری طرف نوازشریف ہے جب ایٹمی دھماکوں پر پابندیاں لگیں تو اس نے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلایا اور معیشت کوگرنے نہیں دیا، چھ ارب ڈالر کیلئے ملک گروی رکھ دیا گیا، بھائیو، یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ، کرکٹ کھیلتے کھیلتے جو سازشوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچ جاتے ہیں اور ایسے نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت ہوتو ملک کا یہی حال ہوگا، تمہارے بقول جب ملک میں چوری ہورہی تھی تو پھر مہنگائی نیچے کیوں جارہی تھی ؟بجلی کی قیمتیں نیچے جارہی تھیں، سرمایہ کاری آرہی تھی ، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی تھی ، زرمبادلہ کے وسائل بڑھ رہے تھے، تم نے پاکستان میں ایک اینٹ لگائی؟ ہرپاکستان کو قرضوں میں جکڑدیا، اب تو جعلی صادق او ر امینوں کی حکومت ہے تو بجلی ،گیس، آلو، پیاز ، ٹماٹر کی قیمت کہاں پہنچ گئی ؟ آج خواتین ایک کلوگرام چینی کیلئے لائن میں لگی ہیں، چینی کے بعد پیاز کیلئے دوسری لائن لگتی ہے، یہی رمضان بازار شہبازشریف کے دور میں بھی لگتے تھے جہاں اے سی بھی تھے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج اگر نوازشریف باہر آجائیں تو حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی ، مقابلہ کرنا ہے تو عدالتوں اور اداروں کے پیچھے نہ چھپیں، مریم نوازاور حمزہ شہباز سے کھل کر سامنا کریں، آج کہا جاتا ہے کہ این آر او نہیں دیں گے ، بھائی ! آپ سے این آر او مانگ کون رہا ہے ، جو خود ہربات پر کسی کا محتاج ہے ، وہ کسی کو کیا این آر او دے گا۔

حکومت نے عید الفطر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے عید الفطر کیلئے چھٹیوں کا اعلان کر دیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومن ے عید الفطر کیلئے چار{4} سے سات {7}جون تک چھٹیوں کا اعلان کر دیاہے
جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ یاد رہے کہ عیدالفطر میں صرف ایک ہفتہ باقی ہے اور ہر طرف بازاروں میں رش نظر آ رہاہے ، خواتین ، بچے نوجوان اور بوڑھے عید کیلئے نئے سوٹ کی تیاری میں لگے ہیں ۔

ننھے زیدان نے گنیز بک میں نام درج کرا لیا



لِٹل پروفیسر زیدان حامد نے کیمسٹری ورلڈ ریکارڈ پاکستان کے نام کر لیا ہے۔

لِٹل پروفیسر کے نام سے پہچانے جانے والے زیدان حامد نے کم سے کم وقت میں پیری آڈِک ٹیبل کے تمام ایلیمنٹس کو ترتیب دینے کا ریکارڈ توڑ کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لکھوا لیا۔
آکسیجن ، کاربن ، ہائیڈروجن ، کیلشم اور نائیٹروجن جیسے ایلیمنٹس کے نام سے تو تقریباً سب ہی واقف ہوتے ہیں مگر تین سال کی عمر میں زیدان ایسے تمام ایلیمنٹس کے نام اتنی آسانی سے بولتا تھا جن کے درست تلفّظ کی ادائیگی میں ہی بڑے بڑے مار کھا جاتے ہیں۔
Yttrium, Molybdenum, Praseodymium, Ytterbium, Meitnerium Mendelevium, Darmstadtium, Dysprosium,
 9 کے ساتھ ساتھ تمام ایلیمنٹس کو صرف تین جیسے مشکل ایلیمنٹس 
سال کی عمر میں ازبر کر لینا ایک ناقابلِ یقین بات لگتی ہے لیکن اس کا ثبوت زیدان کی تین سال کی عمر میں وہ وڈیو ہے جو 2013 میں یوٹیوب پر بے انتہاء مقبول ہوئی(1)۔ زیدان کی عمر اب 9 سال ہے اور اس برس زیدان نے پیری آڈک ٹیبل پر عبور کو ورلڈ ریکارڈ کی شکل میں منوایا۔
لِٹل پروفیسر، کیمسٹری کاکروچ، ڈرون آف کیمسٹری کے نام سے پہچانے جانے والے زیدان حامد نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں 28 مئی 2019 کو پیری آڈک ٹیبل کے تمام 118 ایلیمنٹس کو پانچ منٹ 46 سیکنڈ میں درست ترتیب دے کر گزشتہ ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ 6 منٹ اور 44 سیکنڈز تھا۔
اس موقع پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے آڈیٹوریم میں ریکارڈ کے وقت کا حساب رکھنے والےعملے کے علاوہ کیمسٹری پروفیسرز، سائنسدان ، میڈیا اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس یادگار موقع پر 150 کے قریب سپورٹرز نے زیدان کو گھر میں تیار کئے گئے بورڈ پر تمام 118 ایلیمنٹس کو ترتیب سے رکھتے ہوئے دیکھا اور یوں زیدان نے تمام ایلیمنٹس کو کم سے کم وقت میں ترتیب دینے کا گنیز ریکارڈ توڑ کر ایک نئے ریکارڈ کا سنگِ میل رکھا۔
دنیائے کیمسٹری کے اس اچُھوتے گنیزریکارڈ کی بنیاد سب سے پہلے "پرڈیو یونیورسٹی” کے کیمیکل انجینئیر پروفیسر ڈاکٹر وِلاز پول نے ڈیوڈسن سکول آف کیمسٹری میں رکھی۔ اس دلچسپ ریکارڈ میں حصہ لینے والے فرد کو پیری آڈک ٹیبل کے تمام 118 ایلیمنٹس کو کم سے کم وقت میں ان کی اصل ترتیب میں رکھنا ہوتا ہے۔ ڈاکٹر وِلاز نے 15 اگست 2018 کو "فورنی ہال آف کیمیکل انجنئیرنگ” میں 8 منٹ اور 36 سیکنڈز کے دورانیے میں 118 ایلیمنٹس کو ترتیب دے کر ورلڈ ریکارڈ کا سنگِ میل رکھا۔
زیدان کے والدین کے مطابق زیدان اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے مکمل تیاری کر چکے تھےمگر اس ایونٹ کے انعقاد میں کافی انتطار کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی انتظار کے دوران ڈاکٹر وِلاز کا 8 منٹ 36 سیکنڈز کا ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 کو پیری آڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر 6 منٹ اور 44 سیکنڈز میں توڑ دیا۔
فطری طور پر یہ خبر کچھ اداس کر دینے والی تھی مگر زیدان کے حوصلے اور تیاری پر اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑا اور اس نے اپنی پریکٹس کو مزید جوش و جذبے سے جاری رکھا۔ زیدان کو محمد علی کے وہ الفاظ بہت پسند ہیں جن کا مفہوم ہے کہ مجھے ٹریننگ کے لمحات سے نفرت ہے لیکن میں اپنےآپ کو حوصلہ دیتا ہوں کہ اس سخت ٹریننگ کا صلہ ساری زندگی چیمپئین کی حیثیت سے جینا ہے۔ محمد علی کے انھی الفاظ کے مصداق سخت محنت کے بعد زیدان نے اپنی رفتار کو اس حد تک تیز کر لیا کہ وہ 6 منٹ کا ریکارڈ با آسانی توڑنے کے قابل ہو گیا۔



زیدان کا کہنا ہے "کیمسٹری میرا بچپن ہے۔ میں تمام ایلیمنٹس کو تب یاد کر چکا تھا جب میں تین سال کا تھا اور تب سے اب تک میں ایلیمنٹس کے ساتھ کھیلتا آیا ہوں”۔
زیدان کے والدین نے کیمسٹری، فزکس، بیالوجی، ریاضی اور مختلف موضوعات پر زیدان کے تین سال کی عمر میں لیکچرز ریکارڈ کرنا شروع کیے جن کو سوشل میڈیا پر بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ ان وڈیوز کو دیکھنے والوں کیلئے یہ بات انتہائی حیرت اور ناقابلِ یقین تھی کہ ایک تین چار سال کا بچہ کیسے اتنے مشکل موضوعات کو سمجھ سکتا ہے اور سہل انداز میں لیکچرز دے سکتا ہے۔ تین سال کی عمر میں 196 ممالک کے نام اور دارلحکومت یاد کرنا، چار سال کی عمر میں تیرہ مختلف زبانوں میں گنتی، دو منٹ میں تمام انسانی ہڈیوں کے نام، بیس منٹ میں پوری دنیا کا جغرافیہ بیان کرنا، اقبال کے فلسفے پر طویل گفتگو، فزکس ، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر جیسے کئی مضامین کو سمجھنا اور لیکچر دینا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی (2) (3) (4) (5) (6) (7) (8) ۔
چار سال کی عمر میں زیدان کو ماڈرن پبلک سکول راولاکوٹ میں مدعو کیا گیا جہاں طلباء کی ایک بڑی تعداد کے سامنے زیدان نے اپنے علم سے حاضرین کو حیرت میں ڈال دیا۔ عمر میں زیدان سے کئی گُنا بڑے طلباء نے زیدان سے ایک ایک ایلمنٹ کا نام لیا اور لِٹل پروفیسر نے تمام ایلیمنٹس کے نام ، اٹامک نمبرز سمیت تفصیل بتا کر اپنے علم کی جھلک دکھائی۔
زیدان کا کہنا ہے کہ ” میں پروفیشنل سپورٹس میں بھی حصہ لیتا ہوں جیسا کہ باکسنگ اور کرکٹ جو میرے پسندیدہ کھیل ہیں۔ کھیل انسانی دماغ کیلئے بہت ضروری ہیں مگر بدقسمتی سے اپنے ارد گرد لوگوں کو، خاص طور پر نوجوانوں کو فضول کاموں میں وقت ضائع کرتے دیکھتا ہوں۔ نوجوانوں کو چایئے کہ وہ اپنی پڑھائی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں تاکہ ان کا ذہنی اور علمی معیار جدید سائنسی علوم کے برابر ہو سکے۔ یہ ریکارڈ صرف ایک ریکارڈ نہیں ہے بلکہ نوجوانوں کیلئے ایک پیغام ہے، ایک نئی سوچ ہے کہ طلباء اپنی پڑھائی پر خاص توجہ دیں اور سائنس کے میدان میں آگے بڑھیں۔ اس ریکارڈ کا مقصد یوتھ میں مثبت انرجی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کی اہمیت پہچانتے ہوئے بڑا کام کر سکیں”۔
اس ریکارڈ سے قبل زیدان نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سے ایک منٹ سے کم وقت میں تمام ایلیمنٹس کے نام لینے کےنئے ریکارڈ کیلئے رابطہ کیا لیکن گینز ٹیم نے زیدان کو ایلیمنٹس کو ترتیب دینے کے مشکل ترین چیلینج کا مشورہ دیا۔ ایک منٹ سے کم وقت میں تمام ایلیمنٹس کے نام لینے کا سنگِ میل زیدان چار سال کی عمر میں ہی پار کر چکا تھا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے قوانین اور شرائط موصول ہونے کے بعد زیدان نے چار ہفتے اپنے والدین کے ساتھ مل کر ایک دن میں کئی کئی بار اس ریکارڈ کی پریکٹس کی۔ پہلی بار زیدان کو 118 ایلیمنٹس سیٹ کرنے میں 12 منٹ لگے لیکن بار بار محنت سے یہ دورانیہ کم سے کم ہوتا گیا۔
پیری آڈک ٹیبل پر مکمل عبور رکھنے باوجود زیدان کیلئے مشکل کا باعث اس کی کم عمری اور بازو کی کم لمبائی تھی۔ زیدان کو تمام ایلیمنٹس ان کی درست جگہ رکھنے میں اپنے چھوٹے بازو کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی لیکں اس کا حل یوں نکالا گیا کہ زیدان نے بیٹھنے کے بجائے بورڈ کے سامنے کھڑے ہو کر تمام ایلیمنٹس کو بآسانی ان کی اصل جگہ ترتیب دے دیا۔
یہ ایک بہت مشکل چیلینج ہے کہ آپ کے سامنے 118 ایلیمنٹس ایک ڈھیر کی صورت میں پڑے ہوں، بورڈ پر کوئی نشان نہ ہو اور آپ نے بغیر اٹامک نمبر کے ان کو اصل جگہ پر رکھنا ہو۔ اس کیلئے بہت تیز دماغ اور پُھرتی چاہیے۔ جتنی بارآپ ایسا کریں گے ہر بار ایک نیا ایلیمنٹس کا ڈھیر آپکا منتظر ہو گا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کیلئے کچھ خاص قوانین ہوتے ہیں جن کی پابندی ریکارڈ کی منظوری کیلئے ضرری ہے۔ زیدان نے ان تمام قوانین کا خاص خیال رکھا تاکہ یہ ریکارڈ گنیز بک آف رولڈ ریکارڈ کے معیار کے مطابق ہو۔
زیدان کا کہنا ہے کہ "ایسا نہیں ہے کہ آپ صرف تمام ایلیمنٹس کے نام یاد کر لیں اور ایسا ریکارڈ بنا لیں۔ ایسا ریکارڈ بنانے کیلئے شرط ہے کہ آپ ایک ایک ایلیمنٹ کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہوں کہ اس کی پیری آڈک ٹیبل میں کن خصوصیات کی بنا پر کیا جگہ ہے، پیری آڈک ٹیبل کے بلاکس کتنے ہیں، کالم کتنے ہیں، قطاریں کتنی ہیں اور آپ کے دماغ میں پیری آڈک ٹیبل اور تمام ایلیمنٹس کی مکمل تصویر ہونا ضروری ہے”۔
اس کے علاوہ پانچ سال کی عمر میں "کم عمر ترین مائیکروسافٹ آفس پروفیشنل” کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ۔ یوٹیوب پر سائنس، جغرافیہ، تاریخ، مذاھب، اقبالیات اور مختلف موضوعات پر ننھے پروفیسر کی چار سو سے زائدعلمی وڈیوز موجود ہیں۔ زیدان اپنے ہوم سٹوڈیو میں یوٹیوب کیلئے وڈیو سیریز خود تشکیل دیتا ہے جن میں "رمضان وِد زیدان” ، "بُکس وِد زیدان” اور "کرکٹ وِد زیدان” جیسے پروگرام شامل ہیں (11) (12) (13) (14) (15) (16) (17) ۔ محض آٹھ اور نو سال کی عمر میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے کم عمر ترین طالبِ علم کی حیثیت سے عربی زبان میں سرٹیفیکیٹ، ڈپلومہ اور ایڈوانس ڈپلومہ کورس مکمل کیا (18)۔ صرف یہی نہیں بلکہ زیدان نے آٹھ سال کی عمر میں کیمبرج اسلامک کالج سے ڈاکٹراکرم ندوی (شاگرد مولانا ابولحسن ندوی) کی زیرِ نگرانی عربی اور اسلامک اسٹدیز میں دو سالہ ڈپلومہ حاصل کیا اور کیمبرج کالج کے کم عمر ترین طالبعلم کا اعزاز حاصل کیا۔ عربی میں مہارت کے ساتھ ساتھ زیدان قرآن کے 5 سیپارے بھی حفظ کر چکا ہیں اور یہ سفر جاری ہے۔ 2016 سے جیو کے مشہو پروگرام "جرگہ” میں مسلسل شرکت کرنے والا زیدان پاکستان کا واحد بچہ ہے (19) (20) (21) ۔ قدیم و جدید موضوعات پر زیدان 500 سے زائد کتابیں پڑھ چکا ہے اور اس کی تین کتابیں تصنیف کے مراحل میں ہیں۔ زیدان کی پہلی کتاب آکسفورڈ یو نیورسٹی پریس کے زیرِ اشاعت ہے۔ زیدان نے حال ہی میں یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا سے ماحولیات پر ایک کورس مکمل کیا ہے۔
سات سال کی عمر میں "ٹوبیکو فری پاکستان” مہم کا آغاز کر کے زیدان نے سکولز اور کالجز میں لیکچرز دے کر طلبہ میں آگاہی پھیلائی (22)۔ زیدان ماحولیاتی آگہی کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتا ہے اور پانچ سال کی عمر میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کی طرف سے وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر کی-نوٹ پیش کیا (23)۔ زیدان کو کم عمر ترین موٹیویشنل اسپیکر، بین المذاہب ہم آہنگی کا علمبردار اور امن کا سفیر بھی مانا جاتا ہے (24)۔ اس کے ساتھ ساتھ زیدان رمضان 2019 میں احادیث نبوی ﷺ کی تشریح کے حوالے سے جیو ٹی-وی پر "پیاری نبی ﷺ کی پیاری باتیں” پروگرام کا میزبان بھی ہے
Curtsy : pakistan24.tv 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں