They are 100% FREE.

جمعہ، 24 مئی، 2019

بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو واضح برتری، تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

بھارتی انتخابات میں بی جے پی کو واضح برتری،  تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی
بھارت میں لوک سبھا کی 542 نشستوں کے لیے 7 مراحل میں ہونے والے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی جس کے مطابق نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں نے واضح برتری حاصل کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کی ووٹنگ مکمل کرلی گئی جس میں انفرادی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے 300، کانگریس نے 52، اے ڈی ایم کے نے 23، شیو سینا 18 اور دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں نے 102 نشستیں حاصل کیں۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد 'نیشنل ڈیمو کریٹک الائنس' نے 345 نشستیں حاصل کیں جس کے مقابلے میں انڈین نیشنل کانگریس کے اتحاد 'یونائٹیڈ پروگریسیو الائنس' نے 94 نشستیں حاصل کیں۔حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور بی جے پی نے انفرادی طور پر مطلوبہ تعداد سے زیادہ 300 نشستیں حاصل کرلیں۔کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے بھی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ عوام سب سے بڑے فیصلہ ساز ہیں۔پریانکا گاندھی نے بھی نریندر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بی جے پی باآسانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ 2014 میں حکومت بنانے والی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے 336 نشستیں حاصل کی تھیں جب کہ اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کو 60 نشستیں ملی تھیں ۔نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کامیابی دلوانے پر انڈین عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکریہ انڈیا، ہمارے اتحاد پر اعتماد کا اظہار ہمیں منکسرالمزاج بناتا ہے اور ہمیں ہمت دے رہا ہے کہ لوگوں کی امیدیں پوری کرنے کے لیے مزید محنت کریں۔ انڈین بازارِ حصص میں شدید تیزی دیکھی گئی ہے۔ سینسیکس انڈیکس تاریخ میں پہلے مرتبہ 40000 پوائنٹس سے اوپر گیا ہے جبکہ نفٹی ففٹی 12000 پوائنٹس کی حد عبور کر چکا ہے۔بی جے پی جماعت کے بڑے رہنما تو اس وقت میٹنگ میں مصروف ہیں جہاں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نریندر مودی کب اور کہاں حلف اٹھائیں گے۔ جس نوعیت کی برتری ان کی جماعت نے حاصل کی ہے، بی جے پی کی رہنماں نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ یہ نتائج ایگزٹ پولز میں کی جانے والی پیشن گوئی سے کہیں زیادہ ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں