They are 100% FREE.

بدھ، 22 مئی، 2019

میٹرو بس لاہور منصوبے میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

میٹرو بس لاہور منصوبے میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف

29 ارب کے میٹرو بس منصوبے میں 34 ارب روپے کی بے ضابگیاں کی گئیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے میٹرو بس منصوبہ کے دوران ہونے والے بے ضابطگیوں سے متعلق چشم کشا انکشافات

لاہور  :میٹرو بس لاہور منصوبے میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف، میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے میٹرو بس منصوبہ کے دوران ہونے والے بے ضابطگیوں سے متعلق چشم کشا رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو بس لاہور منصوبہ 29 ارب کا تھا لیکن بے ضابطگیاں 34 ارب روپے سے زائد کی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بغیر ہی 30 ارب 84کروڑ کا منصوبہ میٹرو بس شروع کیا گیا۔
منصوبے کے معاہدہ میں ایک ارب 55 کروڑ ،97 کروڑ 66 لاکھ روپے کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔ انکشاف کیا گیا کہ غلط اعداد و شمار پر 31 کروڑ کی زائد ادائیگیاں کر دی گئیں۔ ایکسلیٹرز کے ٹھیکوں میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے 16 کروڑ 35 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ میٹرو بس کی تعمیر کے دوران ماحولیاتی تحفظ کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ یہ بھی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹرو بس کی تعمیر کے دوران شہر بھر کے پارکس کو ورکشاپ کی طرح استعمال کر کے برباد کر دیا گیا۔
اگر کثیر ترین رقم سبسڈی کی مد میں مختص کی جائے، تب ہی میٹرو بس منصوبہ سود مند ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آڈیٹر جنرل نے لاہور میٹرو بس منصوبے کو کرپشن سے پاک قرار دیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب کی سابقہ حکومت کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔ تاہم اب سامنے آنے والی رپورٹ میں کچھ اور ہی انکشافات کیے گئے ہیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں