They are 100% FREE.

بدھ، 22 مئی، 2019

وزیراعظم کے اطراف چاپلوسوں کاٹولہ ،احتجاج نہ کریں کوتویہ اندھے،بہرے لوگ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں،سراج الحق

وزیراعظم کے اطراف چاپلوسوں کاٹولہ ،احتجاج نہ کریں کوتویہ اندھے،بہرے لوگ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں،سراج الحق
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اطراف چاپلوسوں کاٹولہ ہے،چاپلوسوں کاٹولہ سب اچھاکی رپورٹ دیتاہے، احتجاج نہ کریں کوتویہ اندھے،بہرے لوگ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں،حکومت عیش وعشرت سے 
لطف اندوزہونے کانام نہیں۔
اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی11 سالہ بچی فرشتہ کے والد سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر سراج الحق نے کہا کہ گھرسے افطاری کے سامان کیلئے نکلنے والی بچی اغواہوجاتی ہے،بچی کااغواحکومت اورہمارے معاشرے کی مجموعی ناکامی ہے،انہوں نے کہاکہ مہذب معاشرے میں جانوربھی غائب ہوجائے توانتظامیہ ذمہ دارہوتی ہے،پولیس اصلاحات کے حکومتی دعوے کہاں گئے؟،پوری دنیامیں پاکستان کاکیاتاثربن گیا ہے؟انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم میں بھی تاخیر کی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ احتجاج نہ کریں کوتویہ اندھے،بہرے لوگ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں،ایف آئی آردرج کرانے کیلئے بھی دھرنوں کی ضرورت ہوتی ہے،یہاں چندقدم پروزیراعظم اورصدرہیں،یہ کوئی وزیرستان کامسئلہ نہیں،سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاحکومت کرنابہت آسان ہے،وزیراعظم کابیان لڈوکھانے کے مترادف ہے،حکومت کرنا آسان نہیں،بہت مشکل کام ہے،انہوں نے کہا کہ حضرت عمرفرماتے تھے کوئی جانوربھی بھوکامراتوپوچھ گچھ ہوگی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں