They are 100% FREE.

جمعرات، 16 مئی، 2019

مولانا خادم رضوی کو جیل سے رہا کر دیا گیا

مولانا خادم رضوی کو جیل سے رہا کر دیا گیا
لاہور: عدالت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی 15جولائی تک ضمانت منظور کر لی تھی اور ساتھ ہی دونون رہنماؤں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے دونوں درخواست گزاروں کو 5، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت سے ضمانت کے احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ حفاظت کے پیش نظر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے جیل سے باہر نکالا گیا۔ واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماوٴں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔
گزشتہ ہفتے دونوں رہنماؤں نے ججز اور فوج کے خلاف متنازع تقریر پر معافی مانگی تھی اور پیر افضل قادری نے تحریک لبیک چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کی ضمانت کا عدالتی فیصلہ خوش آئند ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والے قومی مجرم ہیں۔
حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پر قوم کو اعتماد میں لے۔ ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں