They are 100% FREE.

پیر، 6 مئی، 2019

اپنی وارڈ کے لوگوں کو مسائل کو گرداب سے نکالنے کے لیئے آمدہ کینٹ بورڈ کے الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا ..عبدالقادر ناظم

Image may contain: 1 person, standing and suit
موجودہ ممبر کینٹ بورڈ نےہمارے علاقے میں ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ہمارے علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا۔ کینٹ بورڈ ممبران کی مدت پوری ہونے کے بعد وارڈ 9 کے ممبر کے خلاف چارج شیٹ جاری کریں گے اور عوام کے سامنے رکھیں گے ۔ ذاتی پسند نا پسند پر کام کیئے۔ اعوان چوک پچھلے تین سال سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ۔ بھابڑہ گاوں کی انٹری روڈ کھنڈر بنی ہوئی ہے ۔ ڈھوک پٹھان ۔ کشمیر کالونی ۔ نیو کشمیر کالونی ۔ بھابڑہ گیٹ ۔ گلشن کالونی ۔ لالہ زار ۔ احمد نگر مسائل کی آمجگاہ بنے ہوئے ۔ واہ کانٹینیٹل سے اعوان چوک تک روڈ کھنڈر بنی ہوئی ہے جب کہ اعوان چوک تالاب کا منظر پیش کر رہا۔ نیو کشمیر کالونی کی حسین آباد جانے والی مین روڈ جس سے روزانہ سینکڑوں بچے مختلف سکولوں میں جانے کے لیئے گزرتے ہیں مائیں بہنیں اور بزرگ گزرتے ہیں وہ کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہے لیکن موجودہ کینٹ بورڈ کے ممبر نے بغض و عناد کی وجہ سے اس مین روڈ کو نہ بنایا۔ جگہ جگہ گندگی پھیلی ہوئی ۔ الیکشن میں جو وعدے کیئے گئے تھے ایک بھی وعدہ ایفاء نہ ہوا ۔انشاءاللہ بہت جلد ممبر کینٹ بورڈ کے چار سالہ دور کی چارج شیٹ تیار کر کے عوام اور پارٹی 
قیادت کے سامنے رکھیں گے ....!!
یہ بھی ضرور پڑھیں : قدرت بھی بدلے چکاتی ہے، مریم نواز
اپنی وارڈ کے لوگوں کو مسائل کو گرداب سے نکالنے کے لیئے
 آئندہ آنے والے کینٹ بورڈ کے الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا ۔ ہمارا الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرنا ہے ......!! اہلیان وارڈ 9 نے اعتماد کیا تو انشاءاللہ انہیں مایوس نہیں کرونگا .....!!
موجودہ ممبر کینٹ بورڈ کو جیسے انگلی سے پکڑ کر وارڈ 9 میں لا کر سیاست شروع کروائی تھی انشاءاللہ ویسے ہی ان کو عوام کی طاقت سے سیاست سے آؤٹ بھی کرونگا ... ملک احتشام کو الیکشن میں دال آٹے کا بھاو پتہ لگ جائے گا ... ...!!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں