They are 100% FREE.

جمعرات، 9 مئی، 2019

اب وٹس ایپ کے استعمال پر فیس ادا کرنا پڑے گی

اب وٹس ایپ کے استعمال پر فیس ادا کرنا پڑے گی
لندن: دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپ ’واٹس ایپ‘ نے ایپ کے ستعمال کی فیس نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے 8 مئی کو اعلان کیا ہے کہ لندن میں وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو سروس کے استعمال کرنے کے لیے رقم ادا کرنا پڑے گی۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ اس فیس کی ادائیگی فیس بک کے سسٹم کے تحت ہوگی جس کی آزمائشی سروس سب سے پہلے برطانیہ میں ہوگی اور جب یہ کامیاب ہو جائے گی تو پھر اسے دنیا بھر میں متعارف کروا دیا جائے گا۔
وٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے یہ اعلان بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے کیا گیا ہے البتہ ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ وٹس ایپ صارفین کو یہ فیس ماہانہ بنیادوں پرادا کرنا ہوگی یا وہ سال میں ایک بار ہی اکٹھی رقم ادا کریں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ نے لندن میں جاری بریگزیٹ ڈیل کے تحت تقریباََ100 انجینئرز کو ڈبلن شہر کے سافٹ ویئر ہاوٴس میں ملازمت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیاہے ۔
واٹس ایپ ایپلیکیشن کے آپریٹنگ چیف آفیسر ماٹ آئیڈیما کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ماہرین کی خدمات لے رہی ہے جنہیں کمپنی تنخواہ نہیں دے گی بلکہ لندن کے صارفین سے حاصل ہونے والی رقم سے ان انجینئیرز کو تنخواہ دی جائے گی۔یپلیکیشن کے آپریٹنگ چیف آفیسر نے یہ بھی کہا کہ لندن اور ڈبلن کے صارفین گزشتہ 2 دھائیوں سے واٹس ایپ ایپلیکیشن استعمال کررہے ہیں اور اب فیس بک جلد ہی واٹس ایپ ایپلیکیشن موبائل سے رقم ادائیگی کے لیے نئی اپیلیکیشن اور طریقہ کار رواں سال کے آخر تک متعارف کروادے گی۔
واضح رہے کہ2014 میں فیس بک کے مالک مارک زکر برگ نے واٹس ایپ کمپنی کو خریدا تھا اور اس کے بعد سے اس ایپلیکیشن کے صارفین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں