They are 100% FREE.

منگل، 21 مئی، 2019

آلودگی کے خاتمے کیلئے ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،نئے گھروں میں 2 درخت لگانالازمی قرار

آلودگی کے خاتمے کیلئے ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ،نئے گھروں میں 2 درخت لگانالازمی قرار
لاہور : لاہورہائیکورٹ نے آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑافیصلہ سنادیا ،عدالت نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانالازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آلودگی کے حوالے سے درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس جواد حسن نے درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے دلائل سننے کے بعد آلودگی کے خاتمے کیلئے بڑا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے نئے گھروں میں 2 درخت لگانا لازمی قرار دے دیئے، عدالت نے کہا کہ درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نقشے پاس نہ کئے جائیں،درخت نہ لگانےوالی فیکٹریوں کے این اوسی منسوخ کئے جائیں،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ یہ ملک کے مستقبل کامعاملہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں