They are 100% FREE.

جمعرات، 9 مئی، 2019

جنرل راحیل شریف چاہتے توہماری حکومت ختم ہوجاتی، مشاہد اللہ خان

جنرل راحیل شریف چاہتے توہماری حکومت ختم ہوجاتی، مشاہد اللہ خان

دھرنے والے سمجھتے تھے نوازشریف مستعفی ہوجائے گا، محکمہ زراعت والے دھرنے کے پیچھے تھے۔ن لیگی رہنماء مشاہد اللہ خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف چاہتے توہماری حکومت ختم ہوجاتی، دھرنے والے سمجھتے تھے نوازشریف مستعفی ہوجائے گا، محکمہ زراعت والے دھرنے کے پیچھے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد اللہ خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی حکومت کے انتقام کا 
نشانہ بنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی کے گھرکے باہردھرنا دینے والوں کےخلاف مقدمات قائم ہوئے۔ ہماری حکومت میں ہمارے وزیر داخلہ کو گولی لگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے اسپانسرڈ تھے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ دھرنے والے سمجھتے تھے نوازشریف مستعفی ہوجائے گا۔ محکمہ زراعت والے دھرنے کے پیچھے تھے۔
جنرل راحیل شریف چاہتے توہماری حکومت ختم ہوجاتی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے لیڈرنواز شریف ہیں۔ شہبازشریف نے خود ووٹ کوعزت دو کے نعرے لگوائے۔ شہبازشریف کے ایئرپورٹ جانے کے حوالے سے دو رائے تھیں۔ مزید برآں سینیٹر مشاہد اللہ خان نے سینیٹ مین اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گورنروفاق کا نمائندہ ہے اس کا سیاسی تعلق نہیں ہوتا۔ گورنرکا کام وفاق کی مضبوطی ہوتا ہے لیکن یہاں گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنرنئے صوبے سے متعلق کوئی بات نہیں کرسکتا۔ گورنرصوبے کی تقسیم کی بات کرے توعہدہ پررہنے کا حق کھو دیتا ہے۔ تقسیم سندھ کی بات کرکے گورنر سندھ ، گورنر رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔  وزیراعظم اورصدرمملکت گورنرسندھ کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں برطرف کریں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ سندھ میں صوبہ بننے کی رائے دینے کا گورنرکوکوئی حق حاصل نہیں۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے گورنرہاؤس کراچی میں اہم ملاقات ہوئی۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اربوں کی گربڑہوئی ہے۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کےثبوت موجودہیں، وقت آنے پرسامنے لاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کرپشن سامنے آنے پرلوگ70 سال کی کرپشن بھول جائیں گے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرزہماری حکومت کے دوران پی ٹی آئی کے لاڈلے تھے۔
اب ینگ ڈاکٹرز پر پرچے ہورہے ہیں،احتجاج پر ہیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے لاڈلے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں